Get Alerts

ایرانی نوجوان کو شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑ گیا


شاپنگ مال میں پروپوز کرنے پر نوجوان جوڑے کو حراست میں لے لیا گیا


ایرانی شہر آرک کے ایک شاپنگ مال میں گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے پر پولیس نے نوجوان جوڑے کو گرفتار کرلیا۔


مقامی شاپنگ مال میں پھولوں سے دل کی شکل بنائی گئی جس میں کھڑے ہو کر نوجوان نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی جسے خوش دلی سے قبول کر لیا گیا۔


پولیس کے ڈپٹی کمانڈر محمود خلجی نے کہا ہے کہ نوجوان جوڑے کا یہ طرزِعمل مغربی ثقافت کے اثرات کا نتیجہ ہے جسے عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور اسلامی شعائر کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔


 







https://youtu.be/W7vpAxbpkJQ


انہوں نے دعویٰ کیا کہ جوڑے کو عوامی مطالبے پر گرفتار کیا گیا جسے بعدازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

مختلف حلقوں کی جانب سے نوجوان جوڑے کی گرفتاری پر ایرانی قوانین میں نرمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایرانی حکومت کو اس قانون کے تحت گرفتاری پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو بلکہ گزشتہ برس بھی اسی طرح کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا جب مشہد کے ایک شاپنگ سنٹر میں منعقدہ ایونٹ میں رقص کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر ایرانی قوانین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔