'اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا'

'اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا'
مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نالائق اعظم اور اسکی جعلی حکومت جو مرضی کرلے، مسلم لیگ ن ہر صورت عوام کی آواز بنے گی، جیلیں نہ حمزہ شہباز کے لئے نئی ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کے لئے نئی، ہم نے ڈکٹیٹر کے مظالم کا مقابلہ کیا ہوا ہے، یہ ٹوٹی پھوٹی، جعلی اور آخری سانسیں لیتی حکومت تو ہے ہی ریت کی دیوار !



مریم نواز کا اپنے ٹویٹرپیغام میں کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ھے۔ ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے،  حمزہ ! سربلند ھو کے رھنا۔۔کٹھ پتلی تماشا ختم ھونے کو ھے۔ 

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہناتھاکہ معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیئے گرفتاریاں تمہیں عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں گرتی ہوئی دیواروں کو گرفتاریوں سے نہیں بچایا جا سکتا.جس حکومت میں پوری قوم قید کی کیفیت میں ہو، اس حکومت میں اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد کردی جس کے بعد حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر لیا۔ حمزہ شہباز کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔