Get Alerts

جاپانی پھل انسانی صحت کیلئے ضروری قدرتی اجزا کے حصول کا طاقتور ذریعہ

جاپانی پھل انسانی صحت کیلئے ضروری قدرتی اجزا کے حصول کا طاقتور ذریعہ

غذائی اجزا سے بھرپور جاپانی پھل اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا طاقتور ذریعہ ہے، یہ پھل دل کی صحت برقرار رکھنے، آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کیلئے معاون ہے جبکہ اس کے استعمال سے جسمانی ورم اور وزن میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔


جاپانی پھل میں قدرتی طور پر کیلوریز، کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چکنائی، فائبر، وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن کے، وٹامن بی، پوٹاشیم، کاپر، میگنیز، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو، فولیٹ، میگنیشم اور فاسفورس، منرلز، فلیونوئڈز اور کیروٹین وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔


صحتمند بینائی


جاپانی پھل میں ایسے وٹامنز اور اینٹی آکسائیڈنٹس کا مجموعہ جو آنکھوں کی صحت کیلئے بہت ضروری سمجھے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن A بینائی کو درست رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس میں موجود پروٹین کی بھی بہت افادیت ہے۔ اس کے علاوہ صحت مند بینائی کے لیے فائدہ مند کیروٹین اینٹی آکسائیڈنٹس بھی اس میں موجود ہوتے ہیں۔


فائبر


پھل اور سبزیاں انسانی جسم میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے تو اس سے ہارٹ اٹیک، فالج اور امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جاپانی پھل میں فائبر موجود ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


جسمانی ورم میں کمی


موٹاپا، کینسر، ذیابیطس، جڑوں کے امراض اور امراض قلب کا تعلق جسمانی ورم سے جوڑا جاتا ہے۔ مگر ورم کش مرکبات سے بھرپور جاپانی پھل کا استعمال ناصرف دائمی ورم  بلکہ ان موذی امراض کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔


دل کی صحت


دنیا میں اموات کی سب سے بڑی وجہ امراض قلب ہیں۔ تاہم ناقص غذا سے دوری ہمیں دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ جاپانی پھل میں قدرت نے ایسے اجزا رکھے ہیں جن کو استعمال کرکے ہم اپنے دل کی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ اس پھل میں موجود ایک جز tannins بلڈ پریشر، نقصان دہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔


اینٹی آکسائیڈنٹس


جاپانی پھل میں ایسے نباتاتی مرکب ہیں جو اینٹی آکسائیڈنٹس کی بھرپور خصوصیات ہوتی ہیں۔ اینٹی آکسائیڈنٹس خلیات کو تناﺅ سے ہونیوالے نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ بیٹا کیروٹین کی موجودگی کے باعث بھی یہ پھل امراض قلب، مختلف اقسام کے کینسر اور میٹابولک امراض جیسے ذیابیطس یا بلڈ پریشر وغیرہ کا خطرہ کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ بیٹا کیروٹین کا زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔