کرونا وائرس: آپ پاکستان میں کن کن ہسپتالوں میں ٹیسٹ کروا سکتے ہیں؟

کرونا وائرس: آپ پاکستان میں کن کن ہسپتالوں میں ٹیسٹ کروا سکتے ہیں؟
کرونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت نے وبا قرار دے دیا ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس سے متاثر مریضوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔ اس صورتحال میں حکومتی احکامات کے مطابق اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ میں کرونا وائرس کی علامات مثلاً بخار، خشک کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو آپ فوراً ہیلپ لائن (1166) پر کال کریں یا اپنے معالج سے رجوع کریں۔

حکام اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو کورونا وائرس سے متعلق قائم کی گئی ہیلپ لائن پر رائے دی گئی ہے تو فوراً ہسپتال یا ڈاکٹر کے پاس جائیں۔

اس کے علاوہ آپ پرائیویٹ لیبارٹری سے بھی ٹیسٹ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں تاہم، پرائیویٹ لیباٹریاں آپ سے 7 ہزار 900 روپے تک فی ٹیسٹ فیس لے سکتی ہیں جب کہ کچھ نامزد ہسپتال یہ ٹیسٹ مفت بھی کر رہے ہیں۔ ان ٹیسٹ کا نتیجہ یا رپورٹ آپ کو دو دن (48 گھنٹوں) میں ملے گا۔

مختلف بڑے شہروں میں درج ذیل ہسپتال کرونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہے ہیں:

لاہور:


سروسز ہسپتال

راولپنڈی:


بینظیر بھٹو ہسپتال

ملتان:


نشتر ہسپتال

سیالکوٹ:


علامہ اقبال میموریل ہسپتال

فیصل آباد:


علامہ اقبال میموریل ہسپتال

الائیڈ ہسپتال

رحیم یار خان

شیخ زید ہسپتال

کراچی:


سرکاری ہسپتال

سول ہسپتال

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر

پرائیوٹ ہسپتال

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال

ڈاؤ میڈیکل کالج

کوئٹہ:


فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال

پشاور:


محمد ٹیچنگ ہسپتال

جناح ٹیچنگ ہسپتال

پرائم ٹیچنگ ہسپتال

پین لیس ہسپتال

خلیل ہسپتال

ضیا میڈیل کمپلکس

مرسی ٹیچنگ ہسپتال

کویت ٹیچنگ

نصیر ٹیچنگ ہسپتال

ایم ایس ایف ہسپتال

آفریدی میڈیکل کمپلکس

شہاب آرتھوپیڈک ہسپتال

رحیم میڈیکل انسٹیٹیوٹ

نارتھ ویسٹرن جنرل ہسپتال

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال

اکبر میڈیکل سینٹر

اباسین ہسپتال حبیب میڈکل سینٹر

ابراہیم ہسپتال

اسلام آباد:


پاکستان انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ

گلگت بلتستان:


سول ہسپتال ہنزہ

ڈی ایچ کیو گلگت

ڈی ایچ کی چلاس

ڈی ایچ کیو اسکردو

پی ڈی ایس آر یو

ڈی ایچ کیو کریم آباد

آزاد جموں و کشمیر


عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد

شیخ خلیفہ بن زید النہایان ہسپتال مظفرآباد (سی ایم ایچ)

سی ایم ایچ راولاکوٹ

ڈی ایچ کیو میرپور

ڈی ایچ کیو کوٹلی

ڈی ایچ کیو نیلم

ڈی ایچ کیو جہلم ویلی

ڈی ایچ کیو باغ

ڈی ایچ کیو حویلی

ڈی ایچ کیو بھمبر

ڈی ایچ کیو سدھنوتی

جب کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ملک کا بنیادی ریفرل سینٹر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے 22 کیسز میں سے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15 ہے جن میں سے دو مریض اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ابھی تک صرف چند ہسپتال ہی کرونا کے ٹیسٹ اور علاج کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ سندھ میں کرونا کے مشتبہ کیسز کے حوالے سے قائم کی گئی ہیلپ لائن پر ان نمبروں کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے:

99204405-021، 99206565-021، 99203443-021، 99204405-021 اور 0111712-0316

* مذکورہ معلومات وزارت صحت کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔