Get Alerts

ترکی نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کر لیئے، نیا سفیر تعینات

ترکی نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کر لیئے، نیا سفیر تعینات
ترکی اور اسرائیل کے درمیان 2 سال قبل سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تاہم اب ایک بار پھر یہ تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔


ترکی نے غزہ میں فلسطینیوں پر حملوں کے ردعمل میں 2018 میں اسرائیل سے اپنا سفارتکار واپس بلا لیا تھا جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی اپنے سفیر کو واپس بلایا تھا۔

تاہم اب ترکی نے دو سال کے وقفے کے بعد اسرائیل کیلئےاپنا سفیر نامزد کر دیا اور صدر طیب اردوان نے 40 سالہ افق اولوتاس کو اسرائیل میں سفیر مقرر کیا ہے.

بین الااقوامی کے مطابق ترکی کا یہ فیصلہ نو منتخب امریکی انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔


تاہم اسرائیل نےاب تک جواب میں ترکی میں سفیر واپس بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔