Get Alerts

بھارت سے پاکستان آنے والی دو خواتین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

بھارت سے پاکستان آنے والی دو خواتین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی
2 روز قبل بھارت سے واپس پاکستان آنے والی دو پاکستانی خواتین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ واپس آنے والے کل 41 پاکستانیوں میں سے 2 خواتین کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد انہیں ایکسپو سینٹر قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بھارت سے واہگہ بارڈرکے راستے واپس پاکستان آنے والے 41 شہریوں میں ساندہ روڈ لاہور کی رہائشی دو خواتین 57 سالہ حمیداں بانو اوران کی بیٹی 32سالہ مائدہ  کےکرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ جبکہ 41 افراد میں سے 34 افراد کو ایکسپو سینٹر جب کہ 7 افراد کو شیخ زید اسپتال میں قائم قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

 

یاد رہے کہ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی طورپر واہگہ اٹاری بارڈر کھولا گیا تھا۔ ان افراد کے کورونا ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے کروائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے اہم یہ ہے کہ  بھارت سے آنے والے باقی 39 افراد کے ٹیسٹ ابتدائی طور پر منفی آئے ہیں تاہم انہیں قرنطینہ میں ہی رکھا جائے گا۔