عمران کے لیے دو تہائی؟ | پنجاب میں مسلم لیگ ن کا صفایا ہو گیا؟ | کیا آئی ایم ایف ڈیل برقرار رہے گی؟ | پہلے سے طے شدہ ممکن ہے؟

عمران کے لیے دو تہائی؟ | پنجاب میں مسلم لیگ ن کا صفایا ہو گیا؟ | کیا آئی ایم ایف ڈیل برقرار رہے گی؟ | پہلے سے طے شدہ ممکن ہے؟

تحریک انصاف کل جیتی ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے اور کل کے نتائج کے منفی اثرات یہ ہیں کہ ملک اب الیکشن کی جانب جارہا ہے نئے انتخابات کی گونج ہمیں سنائی دینے لگ گئی ہے۔ میرا نہیں خیال کہ اب ن لیگ کو نئے انتخابات کا راستہ روکنا چاہیے،مزمل سہروردی



 



امریکی سازش کا بیانیہ پاکستان کے لوگوں تک پہنچا ہوا ہے اس کو پھیلایا گیا ہے ن لیگ اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے پاس کوئی متبادل بیانیہ نہیں ہے انہوں نے اسکا کوئی توڑ نہیں کیا عمران خان صاحب کو کھلی چھٹی ملی انہوں نے اچھے طریقے سے یہ بیانیہ پھیلایا، رضا رومی



 



ن لیگ کے ہارنے کے تین بڑے نکات میں سے ایک بڑا نقطہ جو معاشی بدحالی عمران خان کے دور میں شروع ہوئی تھی وہ کوہ ہمالیہ تک پہنچی پچھلے تین مہینوں کے دوران اور آبادی کے ایک بڑے حصے کو اس نے متاثر کیا، مرتضی سولنگی



 



 



جھنگ کے دونوں حلقوں میں دونوں طرف پیور الیکٹیبز گھرانے ہیں اور وہ 1988 سے ایک دوسرے کے مقابلے میں الیکشن لڑتے ہیں ابھی وہ ہی خاندان تھے ایک ن لیگ کی طرف سے تھا اور دوسری پی ٹی آئی کی طرف تھا، بیانیے کا ووٹ شامل ہونے کے بعد مہر نواز بھروانہ کل 25 سال بعد جیتے ہیں، ماجد نظامی



 



ایسا نہیں ہے کہ عمران خان دوتہائی اکثریت سے واپس آرہے ہیں نیشنل الیکشن میں ماحول الگ ہوگا اگر دو تہائی اکثریت والا ماحول ہوتا تو کل کے الیکشن میں ضمانتیں ضبط ہوجاتی ڈبے خالی نکلتے دوسروں کے۔ دو تہائی والے منترے کو میں ابھی بھی نہیں مانتا، مزمل سہروردی