عمران خان عدالتوں کو گالیاں رکواسکتے ہیں تو صحافیوں کو کیوں نہیں ؟

عمران خان عدالتوں کو گالیاں رکواسکتے ہیں تو صحافیوں کو کیوں نہیں ؟
کچھ دن پہلے جب چیف جسٹس آف پاکستان نے کرونا وائرس کی صورتحال پر وفاقی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تو پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے سپریم کورٹ کے خلاف کمپین شروع کردی۔
تو حکومت کی جانب سے بیان دیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کمپین کے خلاف نوٹس لے لیا ہے۔
اور ایف آئی اے ان کیخلاف کاروائی کرے گی جو لوگ اس میں ملوث ہیں۔ تو سوال یہ بنتا ہے کہ عمران خان اگر عدالتوں کو پڑنے والی گالیاں بند کرواسکتے ہیں تو صحافیوں کی دی جانے والی گالیوں پر کیوں خاموش دکھائی دیتے ہیں؟