نواز شریف کی تقریر کے بعد دفاعی تجزیہ کاروں کے ان پر غداری کے الزامات

نواز شریف کی تقریر کے بعد دفاعی تجزیہ کاروں کے ان پر غداری کے الزامات
پاکستانی میڈیا میں دفاعی تجزیہ کاری کے لئے اب افواج پاکستان کے ترجمان آئی ایس پی آر سے تصدیق شدہ تجزیہ کار ہی میڈیا پر آ سکتے ہیں اور ایسے ہی ایک تجزیہ کار برگیڈئیر ریٹائرڈ ر فاروق حمید نے سما ٹی وی کےپروگرام سوال ود عنبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کا مخالفین نے فائدہ اٹھایا۔

وہ اس حد تک چلے گئے کہ انہوں نے نواز شریف پر یہ الزام بھی عائد کردیا کہ وہ برطانوی ایجنسی ایم آئی سکس اور سی آئی اے کو بتا رہے تھے کہ پاکستان کو سنبھالے ہوئے جو ادارہ ہے میں اس کو اپنے نشانے پر لے رہا ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے معذرتاً کہا کہ اب آپ یہ سمجھیں گے کہ یہ تو ففتھ جنریشن وار فئیر ہے یا کوئی سازشی تھیوری ہے لیکن بس ایسا ہی یے۔

اس موقع پر میزبان عنبر شمسی مسکراہٹ کو دبائے ان سے سوال کرتی رہیں۔