'ہزاروں لوگ وائرس سے مر رہے ہیں حکومت بتا نہیں رہی', مشیر وزیر اعظم کی مبینہ آڈیو لیک

'ہزاروں لوگ وائرس سے مر رہے ہیں حکومت بتا نہیں رہی', مشیر وزیر اعظم کی مبینہ آڈیو لیک
کرونا وائرس کے حوالے سے ملک اس وقت ہنگامی صورتحال کا شکار ہے۔ 80 فیصد ملک لاک ڈاون ہو چکا ہے جبکہ چاروں صوبوں میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ اس سب کے دوران حکومت کی جانب سے کرونا سے متاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار چھپانے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

تاہم اب اس ساری صورتحال میں  وزیر اعظم کے مشیر ندیم افضل چن سے منسوب آڈیو کال لیک ہوئی ہے اور اسے سوشل میڈیا پر ہاتھوں ہاتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس کال میں ندیم افضل چن دھماکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ 'تمہیں معلوم نہیں ہے کہ اس وقت کم از کم ہزاروں لوگ مر رہے ہیں یہ حکوت بتا نہیں رہی'.

https://twitter.com/EminenceGrise34/status/1242182414258130946

اس کال میں وہ اپنے مخصوص انداز میں اپنی بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے مخاطب کو حافظ آباد میں اپنے گھر میں رہنے کا کہتے ہیں اور بچوں کو اندر رکھنے کا کہتے ہوئے اسے صورتحال کی سنگینی سمجھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 'تمہیں معلوم نہیں ہے کہ اس وقت کم از کم ہزاروں لوگ مر رہے ہیں یہ حکوت بتا نہیں رہی'

وزیر اعظم کے مشیر کے منہ سے نکلے ان الفاظ نے ملک میں تھرتھلی پیدا کر دی ہے۔ تاحال کسی حکومتی عہہدار کی جانب سے اس پر وضاحت نہیں آئی ہے۔