Get Alerts

ملک کے 14ویں صدر کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے لیکن نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے وہ تاحال صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

ملک کے 14ویں صدر کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا

ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب 9 مارچ کو ہو گا۔ آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول تیار کرلیا ہے جس کے مطابق الیکشن 9 مارچ کو ہو گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے لیکن نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے وہ تاحال صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے اور کمیشن جلد صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ وفاق سمیت صوبوں میں حکومت سازی کے معاملات فائنل ہونے کے بعد سینیٹ الیکشن سے قبل صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسمبلیوں کی حلف برداری کے بعد فوری طور پرصدارتی انتخاب ہوگا۔

آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہوں گے۔

عام انتخابات 2024 کے بعد وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی طے بپائے گئے فارمولا کے مطابق شہباز شریف وزیراعظم جبکہ آصف زرداری صدر مملکت کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اس سے قبل 2008 سے 2013 تک پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 9 ستمبر 2008 کو صدر مملکت کا حلف اٹھایا تھا اور ان کے عہدہ کی مدت 8 ستمبر 2013 کو مکمل ہوئی تھی۔ آصف زرداری ملکی تاریخ کے پہلے صدر تھے  جنہوں نے اپنی آئینی مدت مکمل کی تھی۔