دیو آنند پاک فضائیہ میں پہلے ہندو پائلٹ آفیسر بن گئے

پائلٹ آفیسر دیو آنند ٹنڈو باگوضلع بدین کا رہائشی ہے انہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں چین سے گریجویشن کی ہے۔ دیو آنند کا بڑا بھائی انیل کمار بھی پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل ہے۔

دیو آنند پاک فضائیہ میں پہلے ہندو پائلٹ آفیسر بن گئے

سندھ کے علاقے بدین کے شہری دیو آنند نے پاکستان ایئر فورس ( پی اے ایف) میں پہلا ہندو پائلٹ آفیسر بن کر تاریخ رقم کردی۔

پائلٹ آفیسر دیو آنند ٹنڈو باگوضلع بدین کا رہائشی ہے انہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں چین سے گریجویشن کی ہے۔

ان کا بڑا بھائی انیل کمار بھی پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل ہے۔ پائلٹ افسر دیو آنند نے پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور سے کمیشن لے کر پاس آؤٹ ہوئے ہیں۔

پائلٹ آفیسر دیو آنند کا پاکستان ایئر فورس میں کمیشن حاصل کرنے پر ہندو برادری سمیت دیگر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔