کرونا وائرس: 30 جولائی کے بعد 24 گھنٹے میں 847 افراد میں کرونا کی تصدیق

کرونا وائرس: 30 جولائی کے بعد 24 گھنٹے میں 847 افراد میں کرونا کی تصدیق
ملک میں کرونا سے مزید 12 افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید 847 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق  تین مہینوں کے دوران کرونا کیسز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ روز 31 ہزار 9 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 847 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔


اس سے قبل 30 جولائی کو 900 کرونا کیسز سامنے آئے تھے۔ اس وقت ملک میں کرونا کے فعال کیسوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہے۔


اس سے قبل این سی او سی بار ہا اس حوالے سے نشاندہی کر چکی ہے کہ ملک میں کیسز کا اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ شادی ہالز، ریستوران اور مقامی اجتماعات میں کیسزبڑھ رہے ہیں۔