Get Alerts

پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی، 8 ہزار کے قریب مشتبہ

پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی، 8 ہزار کے قریب مشتبہ
ملک بھر میں کرونا کے کیسز کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک بھر میں آج اب تک 10 نے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں تین سندھ پانچ بلوچستان  ایک اسلام آباد اور ایک بلتستان میں ہے۔ ملک میں اب تک 8000 کے قریب مشتبہ مریض ہیں۔

اس کے بعد اب سندھ میں کل کیسز کی تعداد 413  پنجاب میں 296 اسلام آباد میں 16  گلگت بلتستان 81 اور آزاد کشمیر 1 میں  جبکہ بلوچستان 115  اور خیبرپختونخوا میں  78  کیسز سامنے آچکے ہیں۔ 

اب تک پاکستان میں 7  اموات ہوچکی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تعداد اور بھی بڑھے گی۔

یاد رہے کہ اس وقت پورے ملک میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون ہے اور فوج  پورے ملک میں تعینات کر دی گئی ہے۔