واضح رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اسلام آباد میں ہونے والی سوشل میڈیا کانفرنس میں زلزلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’زلزلہ نشانی ہے جب تبدیلی آتی ہے، نیچے (زمین) پر بیتابی ہوتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ تبدیلی کی نشانی ہے کہ زمین نے بھی کروٹ لی ہے، اس کو بھی اتنی جلدی یہ تبدیلی قبول نہیں‘۔
فردوس عاشق اعوان کے بیان پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
بعدازں میرپور آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سوشل میڈیا سے متعلق میری غیر رسمی گفتگو کو زلزلے سے جوڑا گیا جس کی مذمت کرتی ہوں، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔