مریم نواز نے وزیر اعظم کو ڈرپوک قرار دیدیا

مریم نواز نے وزیر اعظم کو ڈرپوک قرار دیدیا
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ایوان میں خطاب کے لیے ایسے دن کا انتخاب کیا جب اپوزیشن کا کوئی نمائندہ اسمبلی میں نہیں تھا، وزیر اعظم ایوان میں آنے سے ڈرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو جب سامنا نہیں کر سکتے تو ایسا کرتے کیوں ہیں، یہ فاشزم نہیں، ڈرپوک ازم ہے۔

 اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کس منہ سے ڈالرکی بات کرتے ہیں؟ وہ خود ہی ڈالرمہنگا کرنے کے ذمے دار ہیں جو ڈالر باہر لے جاتے رہے۔



 انہوں نے کہا کہ روپے کی قدرگرنے کی ذمے دار حکمران اشرافیہ ہے جو ملک سے منی لانڈرنگ کرتی رہی، سلیکٹڈ کی بات وہ کر رہے ہیں جن کی مینوفیکچرنگ ہی فوجی آمروں کی نرسری میں ہوئی۔

قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ملک کی سب سے بڑی لعنت ہے اور یہ معاشی خسارے کی بڑی وجہ بھی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا جو ساڑھے 19 ارب ڈالر تھا، ساری دنیا جانتی ہے جب ڈالر کی کمی ہوتی ہے تو اس کی قیمت اوپر چلی جاتی ہے، پاکستان کی برآمدات گرگئیں جس کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے۔