• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مئی 31, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ کا جج عام آدمی سے 100 گنا زیادہ تنخواہ لیتا ہے

امریکی سپریم کورٹ کا جج ماہانہ بنیادوں پر 2 لاکھ 40 ہزار ڈالر وصول کرتا ہے جبکہ بھارتی سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مراعات سمیت ماہانہ 3 لاکھ روپے کماتا ہے۔ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ اتنی مراعات کے باوجود پاکستان میں 20 لاکھ سے زیادہ مقدمات التوا کا شکار ہیں۔

احمد نوید by احمد نوید
دسمبر 27, 2022
in تجزیہ
110 1
0
پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ کا جج عام آدمی سے 100 گنا زیادہ تنخواہ لیتا ہے
130
SHARES
619
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تقریباً ایک صدی قبل امریکی سپریم کورٹ کے جج اولیور وینڈیل ہومز ایک صبح ٹرین کے ذریعے واشنگٹن ڈی سی جا رہے تھے۔ جب کنڈکٹر نے اُن سے ٹکٹ مانگا تو ہومز ٹکٹ کو جیب میں اِدھر اُدھر تلاش کرنے لگے۔ وہ تجسس اور حیرت میں تھے کہ ٹکٹ کدھر گیا۔ اسی دوران کنڈکٹر نے انہیں تسلی دی کہ ہومز صاحب اپنے ٹکٹ کی فکر نہ کریں، مل جائے گا تو دکھا دیجئے گا، ویسے بھی ہم سب آپ کو جانتے ہیں۔ آپ امریکہ کے نامور جج ہیں۔ کنڈکٹر کی بات سن کر امریکی جج نے جواب دیا؛ بات صرف ٹکٹ کی نہیں ہے، مجھے یہ بھی تو جاننا ہے کہ میں جا کہاں رہا ہوں۔

امریکہ کو گالیاں دینے والوں کے لیے عرض ہے کہ امریکہ کی ترقی اور دنیا میں طاقتور ترین ملک کی وجوہات میں سے ایک اہم ترین وجہ امریکہ میں انصاف کا نظام ہے۔ یہ تحریر لکھنے سے قبل جب میں امریکہ کی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ وزٹ کر رہا تھا تو یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ امریکی سپریم کورٹ نے اپنی ویب سائٹ کو پرکشش اور قابل توجہ بنانے کے لیے امریکی شہریوں اور خاص طور پر بچوں کے لیے گیمز کارنر رکھے ہوئے ہیں۔ ان گیمز کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اور آن لائن بھی کھیلا جا سکتا ہے۔

RelatedPosts

"پی ٹی آئی کی ‘حقیقی آزادی’ کی تحریک بغاوت تھی، سزا بھگتنی پڑے گی”

چیف جسٹس عدلیہ کی ساکھ کو اپنے اختیارات کی بھینٹ نہ چڑھائیں

Load More

امریکی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر 34 سال تک انصاف فراہم کرنے والے چیف جسٹس جان مارشل کی پینٹنگ سے متعلقہ گیم بھی موجود ہے جس میں بچوں کو (Spot the difference) یعنی فرق تلاش کرنا ہوتا ہے۔ یہ ہے امریکہ جو سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ کے پیچ پر بچوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ اُنہیں مختلف گیمز کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔ امریکی مشہور جج انتھونی کینڈی نے ایک بار کہا تھا؛ ‘اگر بچے آئین کو نہیں سمجھتے ہیں تو وہ یہ نہیں سمجھ سکتے کہ ہماری حکومت کیسے کام کرتی ہے یا امریکہ کے شہری ہونے کے ناطے ان کے حقوق اور ذمہ داریاں کیا ہیں۔’

پاکستان میں عام بچے تو کیا عام شہریوں اور کسی حد تک تعلیم یافتہ شہریوں کو بھی اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کا علم نہیں ہے۔ پاکستان کا آئین بننے کے بعد یہ امر لازمی تھا کہ آئین کو آسان لفظوں میں تحریر کر کے شہریوں کو فراہم کیا جاتا۔ گھروں میں، دکانوں پر، تعلیمی اداروں اور نجی و سرکاری دفاتر میں دستور کی کاپیاں موجود ہوتیں۔ بچوں کو سکولوں میں پڑھایا جاتا، شہری آئین کی ایک ایک شق سے پوری طرح آگاہ ہوتے۔ اس کام کی انجام دہی حکومت کی ذمہ داری تھی۔ حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج پاکستان کے تمام شہری اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کی وجہ سے اندھے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں اگر طلبہ کو ان کے حقوق کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتیں، بطور شہری انہیں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جاتا تو حالات آج بہت حد تک مختلف ہوتے۔

شیخ ابراہیم ذوق کا شعر ہے؛
ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں مُلّا
ان کو مے خانے میں لے آؤ، سنور جائیں گے
ذوقؔ صاحب اگر آج زندہ ہوتے تو انہیں پوچھتے کہ صاحب ہم بے سمت قوم کو بھی کوئی راستہ دکھاؤ۔ ہم کدھر کو جائیں کہ سنور جائیں، شعور پائیں۔

امریکی نظام انصاف کی بات ہو رہی تھی۔ امریکی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر عدالت کے جن ججز کی تصاویر اور اُن کا تحریری تعارف موجودہے اس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تصویر بھی اتنی ہی بڑی ہے جتنی باقی ججز کی تصاویر ہیں۔ جبکہ امریکی سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس کی سنگل یا سولو تصویر موجود نہیں ہے۔ ویب سائٹ پر جو اکلوتی بڑی تصویر دستیاب ہے وہ تمام ججز کا گروپ فوٹو ہے۔ اس گروپ فوٹو کی سب سے کمال خوبی یہ ہے کہ تصویر میں موجود تمام ججز مسکرا رہے ہیں۔ یہ وہ مسکراہٹ ہے جو کسی بھی شخص کے چہرے پر اس وقت نمایاں ہوتی ہے جب ان کے ضمیر پر بوجھ نہ ہو۔

اگر ہم پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں کی ویب سائٹس وزٹ کریں تو ہماری عدلیہ کے ججز کے چہروں پر بھی مسکراہٹ موجود ہے مگر امریکی ججز اور ہمارے جج صاحبان کی مسکراہٹوں میں تھوڑا سا فرق ہے۔ پاکستان میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے تقریباً 134 جج صاحبان عوامی ٹیکسوں سے ماہانہ 159 ملین روپے تنخواہوں کی مد میں وصول کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مہنگی کاریں، 500 لیٹر پیٹرول، 65 ہزار سے زائد رہائشی کرایہ، تعلیم مفت، علاج مفت، سفر مفت، بلوں کی ادائیگی سے استثنیٰ، فون مفت، پروٹوکول کے نام پر درجنوں گاڑیاں، یومیہ الاؤنس، مہنگائی الاؤنس، مہمان الاؤنس اور دیگر بے شمار مراعات تنخواہوں کے علاوہ ہیں۔

اب آپ سمجھ گئے ہوں گے دونوں مسکراہٹوں کا فرق! تاہم ہماری عدلیہ کے ججز کی مسکراہٹوں میں مزید اضافہ کرنے کے لیے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ سپریم کورٹ کا ہر جج ماہانہ تنخواہ، سپیریئر جوڈیشل الاؤنس، قیام گاہ کے کرائے اور دیگر مراعات کی مد میں پاکستان کے خزانے سے تقریباً 17 لاکھ روپے وصول کرتا ہے اور اگر وہ چیف جسٹس ہے تو یہ تنخواہ 18 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ جبکہ بھارت کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ہے اور اگر اس میں دیگر تمام مراعات بھی شامل کر لی جائیں تو اس صورت میں بھی وہ 3 لاکھ سے زیادہ نہیں بنتی۔

سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ پاکستان میں عدلیہ کو اتنی مراعات دینے کے باوجود 20 لاکھ سے زیادہ مقدمات التوا کا شکار ہیں۔ پاکستان میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ایک جج کی ماہانہ تنخواہ، الاؤنس اور مراعات عام آدمی کی ماہانہ آمدن سے 100 گنا زیادہ ہے۔ یہی موازنہ اگر امریکہ سے کیا جائے تو امریکی سپریم کورٹ کا جج ماہانہ بنیادوں پر 2 لاکھ 40 ہزار ڈالر وصول کرتا ہے جو عام امریکی شہری کی ماہانہ آمدنی سے محض 4 گنا زیادہ ہے۔

امریکہ کے نظام انصاف کو سلام ہے تاہم ہم امریکہ کو گالیاں ہی دیتے رہیں گے۔ اس کا بہت اجر و ثواب ہے۔ رہی بات پاکستان میں کسی غریب، مجبور، بے کس کو فوری انصاف کی فراہمی کی تو ان لوگوں کا ذہن تو ہم پہلے ہی اس طرح کی باتوں سے بنا چکے ہیں؛ روتے کیوں ہو، روز محشر تمہیں انصاف ملے گا کیونکہ دنیا میں ہی عدالت سے انصاف ملنے کا رواج صرف مغربی ممالک اور امریکہ جیسے ملکوں میں رائج ہے!

Tags: اعلیٰ عدلیہ ججز کی تنخواہیںپاکستانی عدلیہچیف جسٹس آف امریکہچیف جسٹس آف انڈیاچیف جسٹس آف پاکستانسپریم کورٹ آف پاکستانعدالتی نظامعدلیہ کا ادارہ
Previous Post

آڈیو لیکس؛ اخلاقی طور پر دیوالیہ شخص کو قومی نمائندگی کا حق نہیں پہنچتا

Next Post

ن لیگی رکن قومی اسمبلی گرفتار

احمد نوید

احمد نوید

Related Posts

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
مئی 30, 2023
0

جیسے جیسے 9 مئی کو لگنے والی آگ کے شعلے ٹھنڈے ہو رہے ہیں، یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ سابق...

ترکی کے صدارتی انتخابات معرکہء حق و باطل نہیں

ترکی کے صدارتی انتخابات معرکہء حق و باطل نہیں

by ڈاکٹر خرم نیازی
مئی 30, 2023
0

ترکی کے حالیہ صدارتی انتخابات میں دو انتخابی اتحاد ایک دوسرے کے مدِمقابل تھے۔ ایک طرف مردِ آہن طیب اردوان جمہوری اتحاد...

Load More
Next Post
ن لیگی رکن قومی اسمبلی گرفتار

ن لیگی رکن قومی اسمبلی گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
مئی 30, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit