• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مارچ 21, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

خان کی پٹاری، اور جنرل باجوہ

خان صاحب نے ایک حملہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پہ کیا تو دوسرا مریم نواز پہ۔ ایسا لگتا جیسے یہ دونوں ہی بیک وقت عمران خان کی پسندیدہ ترین اور ناپسندیدہ ترین شخصیات ہیں۔ 'نہ اُگلے بنتی نہ نِگلتے' کے مصداق خان صاحب ان دونوں کو ناصرف تواتر سے یاد کرتے ہیں بلکہ ان کا ذکر کئے بغیر ان کی کوئی بھی محفل ادھوری ہے۔

سدرہ سیّد by سدرہ سیّد
مارچ 14, 2023
in تجزیہ
27 1
0
خان کی پٹاری، اور جنرل باجوہ
32
SHARES
153
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان صاحب کا یا تو کوئی نیا رنگ سامنے آجاتا ہے یا پھر کوئی ایسا رنگ منظر عام پر آجاتا ہے کہ جس سے بہت کم لوگ واقف ہوتے ہیں۔ عمران خان صاحب بھی خاصے رنگین مزاج شخص ہیں باز تو وہ بھی نہیں آرہے۔ خیر۔

عمران خان صاحب کی ایک خاتون کے ساتھ غیراخلاقی آڈیو سمیت آڈیو لیکس منظر عام پر آنے کے بعد سے عوام میں غم و غصہ اور شش و پنچ کی سی ملی جُلی کیفیات دیکھنے میں آرہی ہیں تاہم خود کو ‘وڈا کھلاڑی’ سمجھنے والے نے اپنی کردار کشی کے لئےاستعمال ہونے والی  آڈیوز کے حقیقی ہونے کی  تصدیق تو نہ کی تاہم ‘دال میں کچھ کالا’ کے مصداق اس کی برملا تردید بھی نہ کی۔  ویسے ان کو تردید کرنے کی کچھ خاص ضرورت بھی نہیں کیونکہ وہ پہلے سے ہی’ چور کی داڑھی میں تنکا’ کے مصداق ‘تحریکِ انصاف کی عوام’ کو اس بات کے لئے تیار کر چکے تھے کہ ان کی بہت ساری غیر اخلاقی آڈیوز اور ویڈیوز بنا کر مارکیٹ میں پیش کی جائیں گی۔ یہی وہ کپتان صاحب ہیں جو کچھ روز پہلے لیک ہونے والی غیراخلاق آڈیو کے بارے میں کہہ رہے تھے کہ ہماری عوام زیادہ تر نوجوان ہے کم عمر ہے آپ ان کو کیا سُنا رہے ہیں، تب بھی تو یہی قوم تھی نا جس کو آپ نے ہر جلسے میں یہ بات گھوٹ کر پلائی کہ میرے خلاف ‘آڈیو ویڈیو’ والا پروپیگنڈا بھی کیا جائے گا۔

RelatedPosts

عمران خان فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں: وزیراعظم

نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کل طلب کرلیا

Load More

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اب خان صاحب اس پھیلے ہوئے رائتے کو سمیٹنے کی بجائے اسی کے ذریعے اپنی تشہیر کر رہے ہیں۔ نوجوان لاٹ تو پہلے بھی ان کے گُن گاتی تھی اب ان کا لیول ہی اور چل رہا ہے۔ خان صاحب کی ‘ہڈی’ کو بھی سکون نہیں ہے آئے روز  گلیوں میں سانپ کی پٹاری رکھے تماشا دکھاتے سپیرے کی طرح ایک نیا پنڈوراباکس رکھ کر بیٹھے ہوتے ہیں اور ہر بار صحافی برازدری سمیت بہت ساری شخصیات ان کے گرد بیٹھی یہ دیکھ رہی ہوتیں کہ اس بار پٹاری میں سے کیا نکلے گا۔

خان صاحب نے ایک بار پھر اپنی پٹاری جھاڑی لیکن ان کے تھیلے سے کوئی سانپ تو برآمد نہ ہوا تاہم ‘گپ’ کی ڈور کا اُلجھا ہوا گُچھا ضرور باہر آگرا۔ خان صاحب نے ایک حملہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پہ کیا تو دوسرا مریم نواز پہ۔ ایسا لگتا جیسے یہ دونوں ہی بیک وقت عمران خان کی پسندیدہ ترین اور ناپسندیدہ ترین شخصیات ہیں۔ ‘نہ اُگلے بنتی نہ نِگلتے’ کے مصداق خان صاحب ان دونوں کو ناصرف تواتر سے یاد کرتے ہیں بلکہ ان کا ذکر کئے بغیر ان کی کوئی بھی محفل ادھوری ہے۔

خان صاحب نے حال ہی میں اپنی لاہور کی رہائشگاہ پر صحافیوں کے ساتھ ایک نشست رکھی جس میں انہوں نے ملکی سیاست سمیت بہت سے موضوعات پر گفتگو کی تاہم دو موضوع ایسے تھے جنہوں نے محفل ہی لُوٹ لی۔ عمران خان نے سابق خاتون اول اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کا موازنہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے کر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی سرجری پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔بشریٰ بی بی گھر سے باہر صرف پاگل خانوں اور لنگر خانوں میں جاتی تھیں۔ بشریٰ بی بی کوئی مریم نواز تو نہیں جو بناؤ سنگھار کرے۔ معذرت کے ساتھ لیکن خان صاحب کو اللہ جانے مریم نواز کے میک اپ کی پریشانی ہے یا پھر جو پیسے لگ رہے ہیں اس کی۔ بہرحال دونوں صورتوں میں پیسے اور وقت کاضیاع پھر بھی مریم صاحبہ کا ہے۔ آپ اپنے دل کو مضبوط رکھیں کیا پتہ زندگی میں اگر کبھی آپ کا چوتھی شادی کا ارادہ بن جائے تو وہ محترمہ بھی میک اپ کی خوب دلدادہ ہوں۔ خیر مریم نواز پر تنقید سے فرصت ملتے ہی انہوں نے توپوں کا رُخ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ  کی جانب کر لیا تاہم اس میں بھی اپنا ہی پیٹ ننگا کر لیا۔

اپنی اور جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی ایک ملاقات کو یاد کرتے ہوئے خان صاحب نے کہا، ‘جنرل (ر) باجوہ نے مجھے پلے بوائے کہا تھا تو میں نے جواب دیا ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں۔’

پی ٹی آئی چیئرمین نے سابق آرمی چیف کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ “باجوہ ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا تھا اور سامنے سےہمدردی کا اظہار کر رہا تھا۔ ان کا سیٹ اپ اب بھی اسٹیبلشمنٹ میں کام کر رہا ہے۔”

تاہم، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں کے درمیان ان جملوں کا  تبادلہ کب ہوا۔

یہ بھی خوب رہی کہ ‘کھسیانی بلی کھمبا نوچے’ کے مصداق اب ان سے کچھ بن نہیں پڑ رہا تو خود ہی اپنی کردار کشی کرنے لگے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ لفظی جنگ کسی طور رُکنے والی ہے یا ابھی دونوں جانب مورچوں میں اچھا خاصا اسلحہ موجود ہے۔

 

Tags: Army chiefAudio LeaksBushra BibiGeneral (R) Qamar Javed BajwaImran KhanMaryam NawazPTI
Previous Post

‘بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہیں کوئی مریم نواز نہیں’

Next Post

متنازع ٹویٹس کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور

سدرہ سیّد

سدرہ سیّد

Related Posts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

by ارسلان ملک
مارچ 20, 2023
0

حالیہ مہینوں میں میں نے امریکہ میں اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سیاست اور معیشت سے جڑی غیر یقینی صورت...

Load More
Next Post
متنازع ٹویٹس کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور

متنازع ٹویٹس کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In