• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, فروری 6, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بلدیاتی انتخابات؛ MQM بائیکاٹ کے بعد نتائج زیادہ وقعت نہیں رکھتے

بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کا بائیکاٹ مستقبل کے جنرل انتخابات کی بھی تصویر کشی کر رہا ہے۔ کراچی اور حیدر آباد کی سیاست میں مہاجروں کے ووٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس لئے ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی سیاسی بقا کے لئے مہاجروں کا اعتماد پھر سے حاصل کرنا ہوگا۔

وجیہہ اسلم by وجیہہ اسلم
جنوری 16, 2023
in تجزیہ
16 1
1
بلدیاتی انتخابات؛ MQM بائیکاٹ کے بعد نتائج زیادہ وقعت نہیں رکھتے
19
SHARES
92
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مہاجروں کے لیڈر الطاف حسین کی کراچی کے عوام کو الیکشن بائیکاٹ کی ہدایت کے بعد کراچی بلدیاتی الیکشن کی صورت حال یکسر تبدیل ہو گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن سے ایک دن پہلے شام کو بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ جس شام ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کا اعلان کیا، پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے ایک انٹرویو میں کراچی میئر کا پیپلز پارٹی سے ہونے کا عندیہ بھی دیا۔ بائیکاٹ سے جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے امیدوار جیت کے لئے اپنی اپنی یونین کونسلز میں زیادہ متحرک ہو گئے۔ کراچی میئر کے لئے سیاسی جماعتوں کو کراچی کی 246 یونین کونسلز میں سے 124 میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

انتخابات سے صرف ایک رات قبل ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے تمام اضلاع سمیت حیدر آباد ڈویژن اور ٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ ایم کیو ایم ‘لندن گروپ’ الطاف حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں مہاجروں کو انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا کہا تھا۔ وہی ہوا جو الطاف بھائی نے کہا، ایم کیو ایم پاکستان نے بھی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان آج بھی الطاف حسین کی ایم کیو ایم کی ہی وجہ سے کچھ نشستیں جیتی ہے۔ ایم کیو ایم کے تمام ناراض ارکان ایک ہونے کے باوجود اپنی طاقت منوا نہیں سکے۔

RelatedPosts

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

2023 کے عام انتخابات بڑی طاقتوں کے لئے فیصلہ کن ہوں گے

Load More

ایم کیو ایم کا بائیکاٹ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ 2001 کے بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا تھا جس کی وجہ سے جماعت اسلامی کو کراچی کی میئرشپ مل گئی تھی۔ جماعت اسلامی کے میئر نعمت اللہ خان نے کراچی کے مرکزی پارک گلشن جناح میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ یاد رہے جماعت اسلامی کو 3 مرتبہ کراچی کی میئرشپ مل چکی ہے جس میں 1979 میں عبد الستار افغانی، 1983 میں بھی عبدالستار افغانی جبکہ 2001 میں نعمت اللہ خان کراچی کے میئر بنے تھے۔

اس کے بعد 2006 میں مصطفیٰ کمال جبکہ 2016 میں وسیم اختر کراچی کے میئر منتخب ہوئے۔ کراچی کی سیاست میں ایم کیو ایم کا ووٹ بینک جنرل الیکشن اور بلدیاتی انتخابات دونوں میں مرکزی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ تین دہائیوں سے کراچی کی سیاست میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کا ہی راج رہا ہے۔ یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی میں پیپلزپارٹی نشستیں حاصل کر رہی ہے۔

پیپلزپارٹی نے کراچی میں مقامی سطح پر چار اضلاع ملیر، کیماڑی، شرقی اور جنوبی میں اپنی قیادت کو زیادہ متحرک رکھا۔ ان چاروں اضلاع میں کل یونین کونسلز کی بات کریں تو یہ 132 بنتی ہیں۔ ان میں سے شرقی میں 43، ملیر میں 30، جنوبی میں27 جبکہ کیماڑی میں 32 یونین کونسلز ہیں۔

سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے ضلع کونسلز اور 4 میونسپل کمیٹیوں میں بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے مرحلے میں دیہی سندھ کے 14 اضلاع میں پیپلزپارٹی نے 611 نشستیں حاصل کی تھیں جبکہ دوسرے نمبر پر جی ڈی اے نے 86 نشستیں اپنے نام کیں۔

2018 کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کراچی میں بڑے بڑے جلسے کرنے کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں بری طرح ناکام رہی۔ دوسرا اہم پہلو یہ بھی ہے کہ تحریک انصاف نے مقامی انتخابات کو اہمیت نہیں دی جس کی ایک وجہ بلدیاتی انتخابات کا بار بار ملتوی ہونا ہے۔ تحریک انصاف کے نامزد میئر خرم شیر زمان اپنی یونین کونسل بھی نہ جیت سکے۔

2015 کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد ہونے کے باوجود ایم کیو ایم نے انہیں شکست دی تھی۔ ایم کیو ایم کی تقسیم سے ان کے ووٹرز بھی تقسیم ہو گئے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان اور لندن گروپ آج بھی ووٹرز کی نظر میں دو مختلف نظریات کے حامل رہنماؤں کے گروپ ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کا بائیکاٹ مستقبل کے جنرل انتخابات کی بھی تصویر کشی کر رہا ہے۔ کراچی اور حیدر آباد کی سیاست میں مہاجروں کے ووٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس لئے ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی سیاسی بقا کے لئے مہاجروں کا اعتماد پھر سے حاصل کرنا ہوگا۔

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی پہلے، جماعت اسلامی دوسرے جبکہ تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کا کراچی میں نئے سیاسی دور کا آغاز ہے۔ مقامی سطح کی سیاست اور قومی سطح کی سیاست میں اہم فرق عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کرنا ہوتا ہے۔ اگر پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو دیہی سندھ کی طرح اربن سندھ یعنی کراچی اور حیدر آباد بھی پیپلزپارٹی کی سیاست کا اہم مرکز بن جائے گا۔

Tags: الطاف حسینایم کیو ایم کا اتحادایم کیو ایم لندن گروپبلدیاتی انتخاباتپاکستان تحریک انصافپیپلزپارٹیجماعت اسلامیسندھ میں انتخاباتقائد تحریک الطاف بھائیکراچی کا میئرکراچی میں انتخاباتلوکل باڈیز الیکشنمتحدہ قومی موومنٹمہاجر قومی موومنٹ
Previous Post

سکردو کے رہائشی چار سالوں سے صاف پانی کو ترس رہے ہیں

Next Post

بلدیاتی انتخابات؛ پیپلز پارٹی 80، جماعت اسلامی 49 اور پی ٹی آئی 29 سیٹوں پر کامیاب

وجیہہ اسلم

وجیہہ اسلم

وجیہہ اسلم صحافت سے وابستہ ہیں۔

Related Posts

عمران خان مقتدر طاقتوں کا لگایا ہوا پودا ہے؛ اس کی اب تک حفاظت ہو رہی ہے

عمران خان مقتدر طاقتوں کا لگایا ہوا پودا ہے؛ اس کی اب تک حفاظت ہو رہی ہے

by زین سہیل وارثی
فروری 5, 2023
1

مورخہ 29 نومبر 2022ء بروز منگل ایک عظیم سپہ سالار نے پاکستان کی فوج کی کمان اپنے ہی ادارہ میں اپنے ماتحت...

‘عمران خان کو اس وقت اپنی گرفتاری کی سب سے زیادہ پریشانی ہے’

‘عمران خان کو اس وقت اپنی گرفتاری کی سب سے زیادہ پریشانی ہے’

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

پاکستان میں سیاست اس وقت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک تحریک انصاف باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھتی، اور وہ اس...

Load More
Next Post
بلدیاتی انتخابات؛ پیپلز پارٹی 80، جماعت اسلامی 49 اور پی ٹی آئی 29 سیٹوں پر کامیاب

بلدیاتی انتخابات؛ پیپلز پارٹی 80، جماعت اسلامی 49 اور پی ٹی آئی 29 سیٹوں پر کامیاب

Comments 1

  1. عائشہ صغیر says:
    3 ہفتے ago

    بہت زبردست تجزیہ

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In