شاہ رخ خان کی پہلی بار گرفتار بیٹے سے ملاقات، آریان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا

شاہ رخ خان کی پہلی بار گرفتار بیٹے سے ملاقات، آریان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے منشیات کیس میں گرفتار اپنے بیٹے سے پہلی بار ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، آریان اپنے والد کے گلے لگ کر زار وقطار رو پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے حکام سے درخواست کی تھی کہ انھیں بیٹے سے ملاقات کی اجازت دی جائے جسے تسلیم کرتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو میں دونوں کے درمیان ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آریان خان والد کو دیکھتے ہی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔ خیال رہے کہ این سی بی نے کچھ روز قبل ممبئی کے ساحل پر منعقدہ ایک کروزشپ پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

بعد ازاں آریان سمیت تمام ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جہاں کیس کی سماعت کرتے ہوئے انھیں 7 اکتوبر تک ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا گیا۔