کیا سلمان خان اور کترینہ کیف شادی کرچکے ہیں؟ ویڈیو وائرل

کیا سلمان خان اور کترینہ کیف شادی کرچکے ہیں؟ ویڈیو وائرل
ممبئی: (ویب ڈیسک) پورا سوشل میڈیا کترینہ کیف کی شادی کی خبروں سے بھرا ہوا ہے۔ اس دوران اداکارہ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ سات پھیرے لگاتی نظر آ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ان دنوں بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کے چرچے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کترینہ اور وکی دسمبر کے دوسرے ہفتے میں راجستھان کے 700 سال پرانے قلعے میں شاہی انداز میں سات پھیرے لگائیں گے۔

شادی کی اس تقریب میں بالی ووڈ کے کئی ستارے نظر آئیں گے۔ ادھر سلمان خان کے ساتھ کترینہ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنا رہے ہیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)






دراصل یہ ویڈیو فلم ''بھارت'' کی شوٹنگ کے دوران کی ہے لیکن مداح وکی کوشل کی بجائے سلمان خان کو دیکھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان کے مداح بھی تبصرے کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ ان دونوں کا مستقبل ہے، چاہے وکی کوشل کتنی ہی کوشش کریں۔

دوسری جانب وکی کوشل کی کزن اپاسنا ووہرا نے واضح کیا ہے کہ فی الحال ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور ان کی شادی سے متعلق تمام باتیں محض افواہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں دسمبر میں شادی کرنے والے نہیں ہیں۔

انڈین میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپاسنا نے کہا، 'میڈیا میں ان دنوں وکی اور کترینہ کی شادی کی تاریخوں کے بارے میں جو بحث چل رہی ہے وہ صرف ایک افواہ ہے۔ دونوں شادی کرنے والے نہیں ہیں۔ اگر ایسا کچھ ہوا تو پیشگی اطلاع دی جائے گی۔