کم عمر نظر آنے والی صائمہ نور کی اصل عمر کتنی ہے؟ اداکارہ نے خود ہی راز فاش کر دیا

کم عمر نظر آنے والی صائمہ نور کی اصل عمر کتنی ہے؟ اداکارہ نے خود ہی راز فاش کر دیا
پاکستان کی مشہور اداکارہ صائمہ نور نے اپنی عمر کے بارے میں سب کے سامنے پہلی بار بتا دیا ہے۔ اداکارہ نے گذشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی عمر سے جڑا راز افشا کردیا۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Saima (@_saima.noor)






صائمہ نور نے لکھا کہ کوئی بھی سوال پوچھیے۔ اس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ سے ان کی عمر کے بارے میں پوچھا اور کہا کہا آپ کی عمر کیا ہے؟
اس کے جواب میں اداکارہ نے جواب دیا کہ میں ابھی صرف 12 سال کی ہوں۔ پھر انھوں نے خود ہی بتایا کہ میری عمر 54 سال ہے۔ اس کے بعد انھوں نے نیچے ایک شعر لکھا کہ،،،
اے ساقی تیرے مہ خانے میں کیا رکھا ہے
او بھائی عمر چھپانے میں کیا رکھا ہے
خیال رہے کہ اداکارہ صائمہ نور نے پاکستانی فلموں میں لازوال کردار ادا کئے ہیں۔ انھوں نے سلطان راہی، معمر رانا، شان شاہد اور کئی دوسرے مشہور اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Saima (@_saima.noor)






یاد رہے کہ اداکارہ صائمہ نور اور لالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار سید نور نے 2005ء میں شادی کر لی تھی لیکن دونوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقائدہ طور پر اعلان کیا تھا۔