• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, جنوری 31, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

جب بپی لہری نے ایک سرگم کے لئے کشور کمار کو گانے سے الگ کر دیا

سفیان خان by سفیان خان
فروری 16, 2022
in فلم, فیچر
61 1
0
Bappi-Lahiri-Kishore-Kumar
72
SHARES
343
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی کے ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں ہلچل مچی تھی۔ گلوکار کشور کمار اور موسیقار بپی لہری کے درمیان گرما گرم بحث چل رہی تھی۔ کشور کمار ریکارڈنگ روم سے نکل کر باہر آگئے چہرے پر پریشانی عیاں تھی۔ یہ پہلی بار ہوا تھا کہ کسی گیت کی ریکارڈنگ میں انہیں اس قدر مشکل پیش آرہی تھی جبکہ بپی لہری کی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اُنہیں کس طرح سمجھائیں۔ گانا ریکارڈ ہو رہا تھا کہ 1982 میں آئی فلم ’نمک حلال‘ کا ’پگ گھنگھرو باندھ میرا ناچتی‘۔ جس کی دیسی ’لے‘ خود بپی لہری کی والدہ نے ترتیب دی تھی۔ جسے ان کے بیٹے اب ڈسکو کا تڑکا لگا چکے تھے۔ گانا کم و بیش ریکارڈ ہو گیا تھا لیکن ایک مقام پر آ کر کشور کمار جیسا گلوکار پھنس گیا تھا۔ موسیقار بپی لہری کی یہ ہدایتکار پرکاش مہرہ کے ساتھ پہلی فلم تھی۔ وہ جانتے تھے کہ پرکاش مہرہ کا شمار ان ہدایتکاروں میں ہوتا ہے جنہیں موسیقی کی خاصی سمجھ بوجھ ہے اور انہیں مطمین کرنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے۔ جو گیتوں کے معیار کے معاملے پر کبھی بھی کوئی ’کمپورو مائز‘ نہیں کرتے۔ کشور کمار رشتے میں تو بپی لہری کے ماموں لگتے تھے۔ اسی لئے ایک احترام کا پہلو بھی دونوں کی اس بحث میں حائل رہا۔ لیکن بپی لہری نے پھر بھی دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا کہ کشور اس گانے میں آنے والے چند سکینڈز کے سرگم یعنی ’سا سا سا رے گا رے گا پانی سا سا’ کو گا ہی نہیں پا رہے۔ بپی لہری نے کئی بار خود گا کر بتایا کہ ایسے گانا ہے لیکن کشور کمار کئی کوششوں کے باوجود ناکام ہی رہے۔

جبھی تو تپ کر ریکارڈنگ روم سے باہر آئے تھے اور کم و بیش ہاتھ جوڑتے ہوئے بپی لہری سے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی پکے راگ گائے نہیں ہیں۔ نہ ان کی کبھی تربیت حاصل کی۔ اسی لئے اس ننھے منے سے ٹکڑے کو پیش کرنے سے معذرت کرتے ہیں۔ ماموں بھانجے کی بحث جاری تھی۔ کسی نے کہا کیوں نا یہ ٹکڑا جگجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کر لیں۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ وہ تو شہر سے باہر ہیں۔ یعنی مسئلہ جوں کا توں ہی تھا۔

RelatedPosts

2022 کا سال؛ صورتیں جو خاک میں پنہاں ہو گئیں!

حمزہ شہباز نے فلم ”مقدر کا سکندر” گانا گا کر سماں باندھ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Load More

’نمک حلال‘ میں امیتابھ بچن، پروین بوبی، ششی کپور، سمیتا پاٹل، اوم پرکاش اور وحیدہ رحمان مرکزی کرداروں میں تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سمیتا پاٹل کی یہ پہلی کمرشل فلم تھی۔ جس کے ایک بارش والے گیت ’آج رپٹ جائے‘ کو عکس بند کرانے کے بعد وہ کمرے میں بند ہو کر گھنٹوں روتی رہی تھیں۔ وجہ صاف تھی کہ وہ آرٹ اور متوازی سنیما کی ہیروئن تھیں اور انہیں یہ غم اور خوف ستا رہا تھا کہ جب یہ گیت ان کے آرٹ فلموں کے ساتھی دیکھیں گے تو کس طرح ان سے پیش آئیں گے۔

اگر آپ غور کریں تو اس گانے کے علاوہ سمیتا پاٹل نے روایتی بالی وڈ ہیروئن کی طرح اس فلم میں کوئی رقص یا تھرکنے کا اور موقع نہیں دیا۔

خیر جی بپی لہری اور کشور کمار کے درمیان بحث طول پکڑ رہی تھی اور بظاہر یہی لگ رہا تھا کہ اس چھوٹے سے سرگم کی وجہ سے یہ گانا تعطل کا شکار ہوجائے گا۔ بپی لہری کا خیال تھا کہ ان کی آواز میں یہ سرگم ریکارڈ ہوگا تو پتا لگ جائے گا کہ کوئی اور گلوکار ہے۔ کیونکہ سکرین پر یہ پورا گیت امیتابھ بچن پر ہی فلمایا گیا تھا۔

ایسے میں بپی لہری کلاسیکل گلوکار پی سیتا نرائن مشرا کو طلب کیا جن کی آواز کسی حد تک کشور کمار سے مشابہت رکھتی تھی۔ پی سیتا نرائن باقاعدہ گلوکارہ بھی تھے جنہیں کلاسیکل راگوں پر عبور بھی حاصل تھا۔ اب وہ مائیک کے سامنے تھے جنہوں نے منجھے ہوئے انداز میں اس سرگم کی ریہرسل کی۔ دو تین ٹیک کے بعد بپی لہری نے یہ ٹکڑا ریکارڈ کیا اور ریکارڈنگ سٹوڈیو جبھی تالیوں سے گونج اٹھا۔ مشرا نے اس قدر مہارت سے یہ گایا کہ سننے والوں کو گمان ہی نہیں ہوتا کہ کشور کمار نے نہیں کسی اور نے یہ گنگنایا ہے۔ کیا یہ بپی لہری کا کمال نہیں تھا کہ ’نمک حلال‘ کے سبھی گانے سپر ڈوپر ہٹ ہوئے لیکن ’پگ گھنگھرو باندھ میرا ناچتی‘ ان میں سب سے زیادہ مقبول ہوا۔ جس پر اُس سال کشور کمار کو بہترین پلے بیک سنگر کا فلم فئیر ایوارڈ بھی ملا۔

یہی نہیں بپی لہری نے 1982 میں ہی ’ڈسکو ڈانسر‘ کی موسیقی بھی ترتیب دی۔ جس کے ذریعے متھن چکرورتی کو بالی وڈ میں قدم جمانے کے ساتھ ساتھ نام کمانے کا بھی بھرپور موقع ملا۔ ’نمک حلال‘ کے ہدایتکار پرکاش مہرہ تو بپی لہری کی موسیقی سے اس قدر متاثر ہوئے کہ امیتابھ بچن اور جیا پردا کو لے کر جب اگلی فلم ’شرابی‘ بنائی تو اس کے موسیقار کوئی اور نہیں بپی لہری ہی تھے۔ کئی عشرے گزر گئے ہیں لیکن اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرے گا کہ آج بھی ’پگ گھنگھرو باندھ میرا ناچتی‘ کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ جس کو بنانے کے لئے کشور کمار اور بپی لہری کو ایک آزمائش سے گزرنا پڑا تھا۔

Tags: بپی لہریکشور کمارنمک حلال
Previous Post

’ہائیکورٹ نے پب جی پر پابندی ختم کرنے کا نہیں کہا‘؛ پی ٹی اے کا پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

Next Post

راولپنڈی: خواتین اور بچوں کو قتل کرنے والے سفاک قاتل ساتھیوں سمیت گرفتار

سفیان خان

سفیان خان

Related Posts

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

by خضر حیات
جنوری 26, 2023
0

قاسم علی شاہ 25 دسمبر 1980 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ تعلیم حاصل کرنے کے لئے لاہور آ گئے اور گلشن راوی...

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

by خضر حیات
جنوری 19, 2023
0

مریم نواز پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ہیں۔ وہ 28 اکتوبر 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں...

Load More
Next Post
راولپنڈی: خواتین اور بچوں کو قتل کرنے والے سفاک قاتل ساتھیوں سمیت گرفتار

راولپنڈی: خواتین اور بچوں کو قتل کرنے والے سفاک قاتل ساتھیوں سمیت گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In