کرونا وائرس:سعودی عرب کے اقامہ ہولڈرز کو 72 گھنٹے،پاکستان میں ائیر لائن دفاتر میں شدید رش

کرونا وائرس:سعودی عرب کے اقامہ ہولڈرز کو 72 گھنٹے،پاکستان میں ائیر لائن دفاتر میں شدید رش
کرونا وائرس نے دنیا بھر میں نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ کئی ملکوں نے اب غیر ملکیوں اور اپنے شہریوں کی بیرون ملک آمد و رفت کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ ایسا ہی اعلان سعودی عرب کی جانب سے بھی سامنے آیا ہے جس نے پوری دنیا میں موجود ان افراد کو 72 گھنٹے کا اٹی میٹم دے دیا ہے جن کے پاس سعودیہ کا اقامہ ہے۔ سعودی حکومت نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ بیرون ملک موجود سعودی شہری اور وہ غیر ملکی جن کے پاس سعودیہ کے اقامہ ویزا ہیں 72 گھنٹے میں سعودی عرب پہنچ جائیں جس کے بعد ہر طرح کا فضائی سفر بند کر دیا جائے گا۔

اس اعلان کے بعد پاکستان میں موجود سعودی اقامہ ہولڈرز میں کھلبلی مچ گئی ہے اور سعودی ائیرلائنز اور ٹریول ایجنٹس  کے دفاتر میں اس وقت لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ یاد رہے پاکستانی محنت کشوں کی بڑی تعداد روز گار کمانے کے لئے سعودی عرب میں رہتی ہے اور پاکستان میں اپنے پیاروں کے پاس اکثر سفر کرتی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے نے خصوصی پروازیں چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔