خفیہ ایجنسی کا حکومت کی جانب سے بار بار افسران کی تبدیلی پر شدید تحفظات کا اظہار

خفیہ ایجنسی کا حکومت کی جانب سے بار بار افسران کی تبدیلی پر شدید تحفظات کا اظہار

جب سے موجودہ حکومت نے ملک کا انتظام سنبھالا ہے، 2 سال کے دوران بیوروکریسی میں ہونے والی بار بار کی تبدیلیوں نے نہ صرف انتظامی معاملات کو متاثر کیا ہے بلکہ حکام بھی میوزیکل چیئر جیسی صورت حال سے پریشان ہیں۔ 


ب تک  تحریک انصاف حکومت کے گذشتہ دوسال میں صرف  فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کے 4 چیئرمین اور 2018ء سے اب تک  پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن  کے 9 سیکرٹری تبدیل ہوچکے ہیں۔پنجاب کے چیف سیکریٹریز اور آئی جی اس کے علاوہ ہیں۔ عمران حکومت اب تک 5 آئی جی پولیس اور چار چیف سیکرٹریز بھی تبدیل کرچکی ہے


دی نیوز کے انچارج انویسٹی گیشن سیل انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق مرکز اور پنجاب میں  بیوروکریسی میں تبدیلیوں کی وجہ سے گورننس کو اس قدر مشکلات سے دوچار کردیا ہے کہ خفیہ ادارے بھی اب اس ضمن میں اپنی رپورٹس میں تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔