فردوس مارکیٹ لاہور: لعل شہباز قلندر انڈرپاس کا افتتاح چوتھی بار پھر ملتوی

فردوس مارکیٹ لاہور: لعل شہباز قلندر انڈرپاس کا افتتاح چوتھی بار پھر ملتوی
لاہور کے علاقے گلبرگ و مکہ کالونی کے قریب فردوس مارکیٹ لعل شہباز قلندر انڈرپاس کا ہونے والاافتتاح چوتھی بار بھی ملتوی کر دیا گیا۔ یہ انڈر پاس تین ماہ کے عرصہ میں مکمل ہونا تھا تاہم اسے چھ ماہ ہونے کو ہیں مگر منصوبہ ابھی تک مکمل نہ ہو سکا۔

اطلاعات کے مطابق انڈر پاس کی تعمیر کاٹھیکہ بی آر ٹی بنانے والی کمپنی مقبول سنز کمپنی کو دیاگیا تھا تاہم کمپنی مقرر مدت تک منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس منصوبہ کی وجہ سے ڈیفنس اور کیولری گراونڈ کا راستہ بند کیا گیا تھا، ساتھ ہی ساتھ کلمہ چوک سے فردوس مارکیٹ روڈ بھی مکمل بند ہے۔ روڑ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

https://twitter.com/arshdchaudhary/status/1331498623192993793