’اگر احمد فراز حیات ہوتے تو شبلی فراز کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر عاق کر دیتے‘ ، سعید غنی

’اگر احمد فراز حیات ہوتے تو شبلی فراز کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر عاق کر دیتے‘ ، سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات کے ایک بیان سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہ ’اگر احمد فراز حیات ہوتے تو شبلی فراز کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر عاق کر دیتے‘

سعید غنی نے سپریم کورٹ سے شبلی فراز کے اس بیان کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی جس میں انہوں نے سینٹ چئیرمین کے انتخاب کے لئے ہر حربہ استعمال کرنے کا کہا تھا۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رولز کے تحت نہ چلنے کا بیان انتہائی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومت کے نمبرز پورے نہیں، جیت کیلئے حکومت اپوزیشن کے ووٹ توڑے گی۔

این سی او سی کے فیصلوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن شہروں میں کورونا کیسز کی شرح زیادہ ہے وہاں پر اسکولز بند ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 7 اضلاع کے علاوہ  پورے پاکستان میں اسکول کھلے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں 50 فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں حاضری دیتے رہیں گے۔