عمران خان اپنے وزراء کو الیکشن کی خلاف ورزی سے روکیں، چیف الیکشن کمشنر کشمیر

عمران خان اپنے وزراء کو الیکشن کی خلاف ورزی سے روکیں، چیف الیکشن کمشنر کشمیر
آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وفاقی وزراء کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی جانب سے رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) رشید سلہریا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ وفاقی وزراء کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔

خط کے متن میں ہے کہ صوبائی وزراء کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں، وفاقی حکومت آزاد کشمیر انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ انعقاد یقینی بنائے، کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں ریاستی وسائل استعمال نہ کئے جائیں، وفاقی آزاد کشمیر اور صوبائی حکومتیں کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، جس امیدوار کے حلقے میں کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوئی اسے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔