سموگ کا عذاب جھیل رہے لاہوریوں کیلئے خوشخبری، بارش کا امکان

سموگ کا عذاب جھیل رہے لاہوریوں کیلئے خوشخبری، بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات اور پہاڑی علاقوں برفباری اور پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سے فضائی آلودگی میں کمی ہوگی۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی علاقہ جات میں ہفتہ کی شام یا رات سے داخل ہوگا۔ اس کی وجہ سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ژوب، کوئٹہ، لاہور، جہلم، شمالی پنجاب اور اسلام آباد میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بارش سے صوبہ پنجاب میں سردی میں اضافہ جبکہ فضائی آلودگی ( سموگ) کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



اتوار کو کشمیر، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں اچھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاء الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

سیاحتی مقامات وادی نیلم ،باغ، راولاکوٹ، نتھیا گلی، گلیات، ناران کاغان، وادی ہنزہ، گلگت، سکردو، استور، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ میں برفباری کا امکان ہے۔