وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔

شہزاد اکبر نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'میں نے بطور مشیر اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔ میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔'

https://twitter.com/ShazadAkbar/status/1485555179739045891

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے شہزاد اکبر کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے پھیلاۓ جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔'

https://twitter.com/SenPervaizRd/status/1485558386024460293

صحافی منصور علی خان نے کہا کہ 'انہوں نے تو نواز شریف کو واپس لانا تھا، یہ تو خود چلے گئے۔'

https://twitter.com/_Mansoor_Ali/status/1485557401168355330

صحافی اقرار الحسن نے شہزاد اکبر کے استعفیٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس دلائے بغیر کہاں چلے آپ سر؟ '

https://twitter.com/iqrarulhassan/status/1485559118828027904

سینئر صحافی سلیم صافی نے لکھا کہ 'نہ جانے یہ دن اور انجام لوگ کیوں بھول جاتے ہیں؟ جو دوسروں کی خاطر، دوسروں کی عزتوں پر حملہ آور ہوتے ہیں، ان کا انجام آخر میں یہی ہوتا ہے۔ شاید مرزا صاحب نے بھی عمران خان کو بار بار یہ دھمکی دی ہوگی کہ میں باہر جاکر زیادہ خطرناک بن جاوں گا لیکن دھمکی کام نہ آئی۔'

https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1485560065717420033

سینئر صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ ' شہزاد اکبر کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے اور براڈ شیٹ ڈیبیکل اور برطانیہ میں کی گئی ادائیگیوں کی تحقیقات ہونی چاہئے۔'

https://twitter.com/mubasherlucman/status/1485564411804848140