صحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد کا حملہ، بول نیوز کا دعویٰ

صحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد کا حملہ، بول نیوز کا دعویٰ
بول نیوز سے وابستہ صحافی سمیع ابراہیم کو بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نامعلوم افراد واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد میں بول نیوز کے آفس کے باہر پیش آیا۔ صحافی سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھ پر حملہ کرنے والے نامعلوم افراد ''سبز'' نمبر پلیٹ والی گاڑی میں موجود تھے۔



دوسری جانب جیو نیوز  کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم پر حملہ اسلام آباد کے علاقے میلوڈی میں ان کے دفتر کے سامنے کیا گیا۔ ایک خواجہ سرا  نے سمیع ابراہیم سے پیسے مانگے وہ دینے لگے تو  اس  نے حملہ کردیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمیع ابراہیم کیساتھ تشدد کا کوئی ایسا سیریس واقعہ پیش نہیں آیا، جس طرح کچھ میڈیا چینلز اور وہ خود بڑھا چڑھا کر بیان کر رہے ہیں۔

 

https://twitter.com/Mahi_136/status/1545810335239753730?s=20&t=r-njCpNWZqU2z_V6LC0prw

 

یاد رہے کہ کچھ روز قبل لاہور میں سینئر صحافی ایاز امیر دنیا نیوز پر اپنا شو کر کے جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے روکا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

نامعلوم گاڑی میں آنے والے 6 افراد ایاز امیر کا موبائل فون اور پرس بھی ساتھ لے گئے اور ان کے ڈرائیور پر بھی تشدد کیا۔ ایاز امیر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے رجیم چینج سیمینار میں شرکت کی اور خطاب کیا تھا۔