• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, جنوری 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘جنرل صاحب! عمران کو وزیراعظم نہ بنائیں، یہ آپ کو وہاں مارے گا جہاں پانی بھی نہیں ملے گا’

حامد میر نے کہا کہ باجوہ صاحب کو عمران خان کے بارے میں اس وقت بھی بہت سے لوگوں نے منع کیا تھا۔ اب اگر عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کا نام لے کر ان پر تنقید کر رہے ہیں تو یہ کوئی غیر متوقع بات نہیں ہے۔

نیا دور by نیا دور
اکتوبر 29, 2022
in خبریں
61 0
0
‘جنرل صاحب! عمران کو وزیراعظم نہ بنائیں، یہ آپ کو وہاں مارے گا جہاں پانی بھی نہیں ملے گا’
71
SHARES
340
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

2018 کے عام انتخابات سے پہلے ہی بہت سے لوگ جنرل قمر جاوید باجوہ کو تنبیہ کر رہے تھے کہ آپ عمران خان کو وزیراعظم بنانے لگے ہیں مگر یہ یاد رکھیں کہ عمران خان آپ کو وہاں مارے گا جہاں آپ کو پانی بھی نہیں ملے گا۔

جیو ٹی وی کے میزبان شہزاد اقبال کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے پہلے جب یہ واضح ہو چکا تھا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو ملک کا وزیراعظم بنانے لگی ہے تو میں نے عمران خان کا ایک انٹرویو کیا تھا۔ اس انٹرویو میں عمران خان ںے نواز شریف پر بہت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ نواز شریف کو جنرل جیلانی سیاست میں لے کر آیا تھا، نواز شریف فوج کی پیداوار ہے۔ اسی رات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھے آرمی ہاؤس میں بلایا۔ میں جب آرمی ہاؤس پہنچا تو اس وقت وہاں ایک اور صاحب بھی بیٹھے ہوئے تھے جو جنرل باجوہ کو بار بار تنبیہ کر رہے تھے کہ آپ عمران خان کو وزیراعظم بنانے لگے ہیں تو عمران خان کے بارے میں آج میں ایک پیش گوئی کرتا ہوں کہ یہ آپ کو وہاں مارے گا جہاں آپ کو پانی بھی نہیں ملے گا۔ ان صاحب نے اس بارے میں بہت تفصیل سے گفتگو کی تھی۔

RelatedPosts

قومی اسمبلی کی33 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

فواد چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Load More

حامد میر نے کہا کہ باجوہ صاحب کو عمران خان کے بارے میں اس وقت بھی بہت سے لوگوں نے منع کیا تھا۔ اب اگر عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کا نام لے کر ان پر تنقید کر رہے ہیں تو میرے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، یہ پہلے سے متوقع تھا۔

سلیم صافی نے 24 اگست کو روزنامہ جنگ کے لیے لکھے گئے اپنے کالم میں شاید اسی جانب اشارہ کیا تھا۔ وہ لکھتے ہیں:

“2010 سے میں اسٹیبلشمنٹ کے کرداروں کو سمجھاتا رہا کہ وہ عمران خان کو مصنوعی طور پر لیڈر نہ بنائیں یا پھر نون لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر کو ٹھکانے لگانے سے باز رہیں۔ اس موضوع پر درجنوں جرنیلوں سے بات ہوئی لیکن افسوس کہ ان کے پاس اپنی چارج شیٹ ہوا کرتی تھی اور وہ ایسا تاثر دیتے تھے کہ جیسے عمران خان کو لیڈر بنا کر وہ پاکستان کی بڑی خدمت کر رہے ہیں۔ سیاست دانوں کو الگ سے سمجھاتے رہے کہ وہ پنگے نہ لیں لیکن ان پر بھی کوئی اثر نہیں ہوا۔ ارشاد بھٹی اور حامد میر صاحب گواہ ہیں کہ 2018 کے الیکشن سے چند روز قبل ایک اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی اور میں نے ان کی منتیں کیں کہ ان کا ادارہ عمران خان کو وزیراعظم بنوانے سے باز رہے۔ ظاہر ہے کہ ہم جیسے غریبوں کی بات کون سنتا ہے لیکن یہ دونوں گواہ ہیں کہ رُخصت کے وقت میں نے ان سے عرض کیا کہ سر! جب فیصلہ ہو چکا ہے تو صرف سلیم صافی کیا اگر پورا میڈیا بھی مزاہم ہو تو عمران خان کو وزیراعظم بننے سے نہیں روکا جاسکتا۔ آپ لوگ اس بندے کے بارے میں حد سے زیادہ حسنِ ظن کا شکار ہیں یا پھر نواز شریف کی نفرت غالب آ گئی ہے لیکن ریکارڈ کے لیے میری یہ بات لکھ کر رکھ لیجئے کہ یہ شخص (عمران خان) آپ سے نواز شریف اور زرداری کو بخشوا دے گا۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ نواز شریف اور زرداری تو کیا منظور پشتین وغیرہ نے بھی کبھی فوج کے بارے میں وہ لہجہ استعمال نہیں کیا، جو یہ شخص استعمال کر رہا ہے۔ معیشت، سفارت اور معاشرت تباہ کرنے کے بعد اب یہ فوج کے ادارے کے پیچھے پڑ گیا ہے اور اسے اس لئے تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہا کہ وہ نیوٹرل بن کر اپنے آئینی کردار تک محدود ہو جائے بلکہ بلیک میلنگ کے ذریعے انہیں دوبارہ سیاسی کردار ادا کرنے اور اپنی سرپرستی کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کاش اس وقت اسٹیبلشمنٹ نواز شریف اور بھٹو کی مثالوں سے سبق لیتی اور لیڈر یا وزیراعظم بنوانے کا کام نہ کرتی لیکن افسوس کہ ماضی سے سبق سیکھنے کی بجائے عمران خان کی صورت میں اس نے نیا تجربہ کرنا ضروری سمجھا، جس کا خمیازہ آج ملک کے ساتھ ساتھ وہ بھی بھگت رہی ہے۔ اللہ کرے اب اسٹیبلشمنٹ اس تجربے سے سبق سیکھے اور سیاست سے کنارہ کش ہوکر اپنے آپ کو خالص آئینی اور دفاعی کردار تک محدود کر لے۔”

Tags: COAS General Qamar BajwaaEstablishment in PoliticsGeneral Elections 2018Imran Khan
Previous Post

عمران خان کو اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے

Next Post

عمران خان کا غیر قانونی مطالبہ، جنرل باجوہ کا ردعمل، اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس – حامد میر

نیا دور

نیا دور

Related Posts

طلبہ یونینز کی بحالی کے لئے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا لانگ مارچ کا اعلان

طلبہ یونینز کی بحالی کے لئے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا لانگ مارچ کا اعلان

by نیا دور
جنوری 27, 2023
0

قانون قدرت ہے کہ کوئی شجر تب تک نہ تو سایہ دے سکتا ہے نہ ثمر جب تک اس کی جڑیں مضبوط...

‘پلان ہے کہ PDM کسی موقع پر ایمرجنسی لگا کر الیکشن ملتوی کروائے گی’

‘پلان ہے کہ PDM کسی موقع پر ایمرجنسی لگا کر الیکشن ملتوی کروائے گی’

by نیا دور
جنوری 27, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف نے عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے کہ نگران حکومت نے ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی، اس...

Load More
Next Post
عمران خان کا غیر قانونی مطالبہ، جنرل باجوہ کا ردعمل، اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس – حامد میر

عمران خان کا غیر قانونی مطالبہ، جنرل باجوہ کا ردعمل، اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس - حامد میر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In