بڑے بڑے بلے باز سامنا کرنے سے کیوں ڈرتے تھے؟ محمد آصف نے اپنی جادوگری بارے کھل کر بتا دیا

بڑے بڑے بلے باز سامنا کرنے سے کیوں ڈرتے تھے؟ محمد آصف نے اپنی جادوگری بارے کھل کر بتا دیا
محمد آصف نے جنوبی افریقا لے لیجنڈ بلے باز ہاشم آملہ کے اعتراف کے بعد بتا دیا ہے کہ آخر کیوں پیٹرس، لکشمن، اے بی ڈویلئیرز اور سچن ٹنڈولکر جیسے بڑے بڑے نام ان کا سامنا کرنے سے ڈرتے تھے۔

نیوز ون سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام ایسے بلے باز تھے جو جب وکٹ پر آتے تو کم از کم سنچری کا 150 کا سکور بنا کر جاتے تھے۔ مگر میری بائولنگ کے پیچھے میری محنت تھی۔ اہم چیز یہ تھی کہ میرا پائوں وکٹ کے اندر اور ہاتھ ایمپائر کے سر کے اوپر سے آتا تھا۔

https://twitter.com/mak_asif/status/1479353403335749633?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1479353403335749633%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FDB81D8A7D8B4D985-D8A2D985D984DB81-DAA9DB8C-D8ACD8A7D986D8A8-D8B3DB92-D985D8B4DAA9D984-D8A8D8A7D8A4D984D8B1-D982D8B1D8A7D8B1-D8AFDB8CD986DB92-D9BED8B1-D985D8ADD985D8AF-D8A2D8B5D981-DAA9D8A7-D8B1D8AFD8B9D985D984.809765%2F

سابق فاسٹ بائولر نے کہا کہ یہ ایسی جگہ ہوتی تھی جہاں سے گیند تھوڑی سی بھی سوئنگ ہوتی تو وہ بہت زیادہ محسوس ہوتی تھی۔ محمد آصف نے کہا کہ اس اینگل سے اگر گیند دو انچ بھی سوئنگ ہو جاتی تو ایسا لگتا تھا کہ 2 فٹ تک گیند سوئنگ ہوئی ہے۔ جب میں بلے باز جب تک سیدھا ہو کر گیند کو دیکھتا، وہ اس کے سر پر پہنچ چکی ہوتی تھی۔

محمد آصف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے بائولرز وکٹوں کی بجائے وکٹ کیپر کو گیندیں کرا رہے ہوتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ہماری ٹیم کی بائولنگ ناقص ہے۔ وقار یونس اور مصباح الحق کوچنگ کے بنیادی اصولوں سے بھی ناواقف ہیں۔



یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے پورے کرکٹ کیرئیر میں محمد آصف جیسی جادوئی بائولنگ کبھی نہیں دیکھی۔

کمنٹیٹر نے ہاشم آملہ سے سوال کیا کہ کس بائولر نے اپنی گیندوں سے آپ کو پریشان کیا۔ اس پر ہاشم آملہ نے پاکستان کے محمد آصف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک جادوگر بائولر تھے۔ وہ جب گیند پھینکتے تو پتا ہی نہیں چلتا تھا کہ وہ اندر آئے گی یا باہر جائے گی۔



ہاشم آملہ نے یہ بھی کہا کہ اپنے لمبے قد کی وجہ سے محمد آصف گیند کو اچھی لینتھ سے پھینکنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ ان کی بائولنگ کو دیکھ کر بہت مزہ آتا تھا۔ میری کوشش ہوتی تھی کہ محمد آصف سے سامنا نہ ہو۔