نازیبااشاروں کا معاملہ، سہیل تنویراوربین کٹنگ پرجرمانہ عائد

نازیبااشاروں کا معاملہ، سہیل تنویراوربین کٹنگ پرجرمانہ عائد
پاکستان کرکٹ بورڈنے میچ کے دوران ایک دوسرے کو نازیبا اشارے کرنے پرسہیل تنویراوربین کٹنگ پرجرمانہ عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 7) کے 22 ویں میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے بین کٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر پر میچ فیس کا 15 ، 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں کھلاڑی میچ کے دوران نامناسب اشارہ کرنے پرپی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.6کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بین کٹنگ نے گزشتہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف سہیل تنویر کو مسلسل تین چھکے لگا کر انگلی سے نامناسب اشارہ کیا، جس کے جواب میں سہیل تنویر نےبھی اسی اننگز کے آخری اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ کی گیند پر بین کٹنگ کا کیچ پکڑنے کے بعد یہی اشارہ کیا۔