• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, فروری 5, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

فٹ بال جنون، مراکش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے

قومی ٹیم کے خلاف مراکش کی تاریخی فتح کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں فٹ بال شائقین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور تور پھوڑ کے مظاہرے کئے گئے۔ لوگوں نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا اور اس دوران قیمتی املاک کو نذر آتش کردیا۔

نیا دور by نیا دور
نومبر 29, 2022
in کھیل
19 0
0
فٹ بال جنون، مراکش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے
22
SHARES
105
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

فٹ بال جنون کا کھیل ہے اور جب ورلڈکپ جیسا ایونٹ ہو تو چھوٹے بڑے تمام ممالک میں اپنی اپنی ٹیم کےلئے جذبات اور ہیجان عروج پر ہوتا ہے۔ جہاں مداح آخری حد تک جاکر اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں وہیں شکست کی صورت میں غم و غصے کے اظہار سے بھی باز نہیں آتے۔ فیفا ورلڈ کپ میں دنیا کی دوسری بہترین اور مقبول ترین ٹیم بیلجیئم کی مراکش کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کے بعد یورپی ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے ۔ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عوام غصے میں آگئے اور سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔ فتح کا جشن منانے والے مراکشی شہریوں سے بھی ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

قطر میں جاری اپ سیٹ سے بھرپور فیفا ورلڈ کپ میں یورپی شائقین کو ایک اور بڑا اپ سیٹ اس وقت دیکھنے کو ملا جب اتوار کو مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کے خلاف مراکش کی تاریخی فتح کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں فٹ بال شائقین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور تور پھوڑ کے مظاہرے کئے گئے۔ لوگوں نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا اور اس دوران قیمتی املاک کو نذر آتش کردیا۔ درجنوں شائقین نے جگہ جگہ ڈسٹ بن نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف عمارتوں کے شیشے بھی توڑ دیئے  اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔

RelatedPosts

گزشتہ 4 سالوں میں 42 صحافی قتل ہوئے, سینیٹ میں رپورٹ پیش

شاہد خاقان نے LNG کا سستا ترین سودا کیا، عمران خان نے توڑ کر ملک پر ظلم کیا، جنرل باجوہ کا اعتراف

Load More

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگیا۔ مظاہرین نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر بھی لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے واٹرکینن اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جب کہ ہنگاموں میں تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں متعدد افراد  کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں نے پیٹرو کیمیکل اجزا، لاٹھیوں سمیت متعدد اشیا کا استعمال کیا اور  ہنگامہ آرائی میں ایک صحافی سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔ ایک کار اور 6 الیکٹرک موٹر سائیکلوں کو جلادیا گیا جس پر 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان وین دے کیر کے مطابق شام سات بجے تک امن و امان بحال کردیا گیا اور پولیس شہر کے مختلف حصوں میں مسلسل گشت کرتی رہی۔

برسلز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میچ کے اختتام سے قبل ہی کچھ افراد سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے ساتھ الجھنے کی کوشش کی جس سے نقص امن کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ اس دوران 100 سے زائد پولیس افسران متحرک تھے جبکہ میٹرو اسٹیشنز بند کر کے عوام کو مختلف علاقوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ پرتشدد واقعات پر قابو پایا جا سکے۔

بیلجیئم کے مقامی افراد کے احتجاج کے دوران مراکش کے ساتھ ساتھ کچھ عرب باشندے اس فتح پر خوشیاں مناتے ہوئے سڑکوں پر رقص کرتے نظر آئے۔

برسلز کے میئر  فلپ کلوز نےبھی ان پرتشدد واقعات کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں آج دوپہر کو ہوئے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ پولیس پہلے ہی مداخلت کر چکی ہے لہذا میں شائقین کو شہر کے مرکز میں نہ آنے کا مشورہ دیتا ہوں۔میں نے پولیس کو گرفتاریوں اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ بیلجیم میں مراکش نسل کے تقریباً پانچ لاکھ افراد رہتے ہیں۔

دوسری جانب مشرقی شہر لیج میں 50 افراد پر مشتمل گروہ نے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا۔ کھڑکیاں توڑیں اور پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ وہاں پولیس نے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔ اسٹور فرنٹ اور ایک بس شیلٹر کو توڑا گیا۔ شمالی صوبے اینٹورپ میں بھی اسی قسم کے واقعات پیش آئے جہاں ایک درجن افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ ہالینڈ میں میچ ختم ہوتے ہی نیدرلینڈز میں مقیم مراکشی برادری نے مشعلیں جلا کر، آتش بازی کرکے اور گاڑیاں چلاتے ہوئے جھنڈے لہرا کر جیت کا جشن منایا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز سعودی عرب کے ہاتھوں تاریخی میچ میں ارجنٹائن کی اپ سیٹ شکست سے ہوا۔ دوسرا غیر متوقع اور کسی حد تک حیران کن نتیجہ کل میچ میں سامنے آیا جب مراکش کی قدرے کمزور ٹیم نے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بیلجیئم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔

Tags: BelgiumBrusselsDohaFIFA World CupmoroccoQatarriotsViolence
Previous Post

سستا خام تیل ملے گا یا نہیں؟ روس سے مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد ماسکو روانہ

Next Post

ضلع اپر چترال میں ڈیڈک کا اہم اجلاس، چئیرمین کی آسامیوں پر میرٹ کے بنیاد پر بھرتیوں کی تاکید

نیا دور

نیا دور

Related Posts

پاکستان میں 16 سٹیڈیم مگر کرکٹ میچ محض چند شہروں تک محدود

پاکستان میں 16 سٹیڈیم مگر کرکٹ میچ محض چند شہروں تک محدود

by حسنین جمیل
جنوری 30, 2023
0

پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال پی ایس ایل سے پہلے کوئٹہ کے...

کیوی کھلاڑی ڈیرل میچل جمائیاں لیتے رہے اور بابر اعظم کا کیچ ڈراپ کر بیٹھے

کیوی کھلاڑی ڈیرل میچل جمائیاں لیتے رہے اور بابر اعظم کا کیچ ڈراپ کر بیٹھے

by نیا دور
دسمبر 28, 2022
0

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل میچل سلپ...

Load More
Next Post
ضلع اپر چترال میں ڈیڈک کا اہم اجلاس، چئیرمین کی آسامیوں پر میرٹ کے بنیاد پر بھرتیوں کی تاکید

ضلع اپر چترال میں ڈیڈک کا اہم اجلاس، چئیرمین کی آسامیوں پر میرٹ کے بنیاد پر بھرتیوں کی تاکید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In