پی ٹی آئی کے 35 استعفے منظور پی ایم ایل این کے وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار | مفتاح نئی پارٹی؟ | عمران اسٹیبلشمنٹ ڈیل

پی ٹی آئی کے 35 استعفے منظور پی ایم ایل این کے وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار | مفتاح نئی پارٹی؟ | عمران اسٹیبلشمنٹ ڈیل
حکومت نے ایک سال سے استعفوں کا کارڈ اپنے پاس رکھا ہوا تھا جس کو اب استعمال کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی ساری اعلیٰ قیادت کے استعفے منظور ہو چکے ہیں، عامر غوری

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے ڈرائیونگ سیٹ پی ڈی ایم نے واپس لے لی ہے۔ پرویز الہیٰ نے اسٹیبلشمنٹ کو پنجاب کے معاملے پر دھوکہ دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو اس فیصلے سے خفت اٹھانا پڑی ہے، مزمل سہروردی

دو نئی ٹیمیں بن رہی ہیں؛ ایک سیاسی لوگوں کی ٹیم ہے جو نیا گٹھ جوڑ بنا رہے ہیں، دوسری ٹیم آرمی چیف نے ستمبر اکتوبر میں اپنے افسروں کی بنانی ہے۔ اس کے بعد قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس بھی بننا ہے جس سے عدلیہ میں بھی ایک نئی ٹیم بننے کا امکان ہے، عامر غوری

شاہد خاقان عباسی وزیراعظم رہنے کے باوجود اپنے حلقے کو نہیں سنبھال سکے۔ مصطفیٰ نواز بھی دو سال سے پیپلز پارٹی سے نکالے ہوئے ہیں۔ مفتاح اسماعیل کی بھی کوئی انتخابی پوزیشن نہیں ہے، یہ سب زیرو ہیں نئی سیاسی دھڑے بندیوں کا کوئی سیاسی مسقبل نہیں، مزمل سہروردی