نواز مجھے نااہل قرار دینا چاہتا ہے: عمران | مرکز کے ساتھ پنجاب، کے پی کے انتخابات | آئی ایم ایف ڈیل جلد

نواز مجھے نااہل قرار دینا چاہتا ہے: عمران | مرکز کے ساتھ پنجاب، کے پی کے انتخابات | آئی ایم ایف ڈیل جلد
عمران خان کا یہ کہنا کہ باجوہ کو توسیع دینا ان کی غلطی تھی تو انہوں نے یہ بات کرنے میں بہت دیر کر دی۔ باجوہ صاحب نے آر ٹی ایس بٹھوا کر عمران خان کو جتوا کر اقتدار کی کرسی پر بٹھایا تھا، کیا یہ غلطی نہیں تھی؟، مرتضی سولنگی

گورنرز کا جو مؤقف ہے وہ تمام پی ڈی ایم کی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ الیکشن ابھی نہیں کروانے۔ الیکشن میں تاخیر کی وجہ دہشت گردی اور معاشی صورت حال کو بنایا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے دباؤ میں آ کر جلدی الیکشن نہیں کروانے، ذوالقرنین

معاشی حالت کی اس قدر ابتری کی وجہ سے سرجری ضروری ہے۔ حکومتیں اصلاحات کے بجائے الیکشن کے قریب اپنے گروتھ ریٹ کو بڑھانے کی کوشش کرتی ہیں جس کی وجہ سے معیشت پر برا اثر پڑتا ہے، نیاز مرتضیٰ

آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کی بجلی کے نقصانات، سبسڈی اور ریکوری پر بات چیت چل رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے دفاع کے بجٹ کو کم کرنے کی تجویز بھی آئی ہے۔ آئی ایم ایف نے مشکل تجاویز دی ہیں مگر حکومت پاکستان کی تیاری اچھی تھی، اسد اعجاز