فلم 'پگلیٹ', گلزار اور سوشل میڈیا پر وائرل خبروں پر گفتگو

فلم 'پگلیٹ', گلزار اور سوشل میڈیا پر وائرل خبروں پر گفتگو





پگلیٹ لفظ مدھیہ پردیش میں زیادہ بولا جاتا ہے، بھارت میں یہ لفظ زیادہ استعمال نہیں ہوتا، گور مہر کور



فلم 'پگلیٹ' میں خاندان کی جو منظر کشی کی گئی ہے وہ مجھے بہت اچھی لگی اس فلم میں مکاری اور مجبوری کو کو رشتوں میں ہوتی ہے اسے بڑی اچھی طرح پیش کیا گیا ہے، گور مہر کور



دیسی سماج میں ہمارے ہاں ماں کا مقدس درجہ ہے اگر کسی بندی یا بندے کے بچے نہیں ہیں تو ان کے بارے میں یہ ماننا کے اس کے اندر رحم دلی نہیں ہے تو یہ کوئی لاجک والی بات نہیں ہے، گور مہر کور



اگر آپ سنگل ہوں گے تو کہا جاتا ہے کے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی اور اگر شادی ہوجائے تو پھر یہ باتیں کی جاتی ہیں ہاں بھئی ابھی تک بچہ کیوں نہیں کیا، رضا رومی



کیاہندو کیا مسلمان کیا پاکستان اور کیا انڈیا یہاں ایسے لوگ کی تعداد میں کوئی کمی نہیں ہے جو جھوٹ بھی بولتے ہیں کم بھی تولتے ہیں اور ساتھ خدا کا نام بھی لیتے ہیں، گور مہر کور