"مجھے انہی آزاد امیدواروں کی مدد سے حکومت بنانی پڑی جو انٹیلیجنس اداروں کے قابو میں تھے؛ اور انہوں نے ہی مجھے آخر میں دھوکہ دیا"

عمران خان نے تسلیم کیا کہ ان کی حکومت انتہائی کمزور تھی اور اسے پارلیمان سے بجٹ پاس کروانے کے لئے بھی انٹیلیجنس اداروں کی مدد لینا پڑتی تھی۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ اپنے سابق انٹیلیجنس چیف جنرل فیض حمید پر حد سے زیادہ انحصار کر رہے تھے۔