عاصم، ساحر پر حکومت باجوہ کی ڈیل | پنجاب پولیس بمقابلہ پی ٹی آئی؟ | رانا ثنا ارلی الیکشن | پنڈی پلان

عاصم، ساحر پر حکومت باجوہ کی ڈیل | پنجاب پولیس بمقابلہ پی ٹی آئی؟ | رانا ثنا ارلی الیکشن | پنڈی پلان
عوام میں یہ سرگوشیاں شروع ہو گئی ہیں کہ عاصم منیر آ گیا ہے، باجوہ صاحب کی چھٹی ہو گئی ہے، پی ٹی آئی کا ون پیج ختم ہو گیا ہے، (ن) لیگ کا ون پیج شروع ہو گیا ہے۔ (ن) لیگ نے بھی کہنا شروع کر دیا ہے کہ ہمارا ون پیج شروع ہو گیا ہے، نجم سیٹھی

اگرچہ عاصم منیر کسی پارٹی کا بندہ نہیں ہے مگر عوام یہی دیکھیں گے کہ دھرنے احتجاج ختم ہو گئے ہیں، عمران خان فیل ہو گیا ہے، باجوہ گھر چلا گیا ہے، عاصم منیر آ گیا ہے جو مبینہ طور پر عمران خان کے خلاف ہے، نواز شریف کی سیاست کامیاب ہو گئی ہے۔

فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی سے پانچ سال کی نااہلی والے فیصلے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ حالات بدل رہے ہیں اور نواز شریف کی واپسی اب زیادہ دور نہیں ہے۔ میں کافی عرصے سے یہ کہہ رہا ہوں کہ لیول پلئینگ فیلڈ کیلئے نوازشریف کے راستے کھل جائیں گے۔