Get Alerts

مولانا سمیع الحق کو ان کے کمرے میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، بیٹے کی تصدیق

مولانا سمیع الحق کو ان کے کمرے میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، بیٹے کی تصدیق
جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو جمعہ کے روز راولپنڈی میں ان کے گھر پر قتل کر دیا گیا۔

ٹی وی چینلز پر ابتدائی افواہوں کے مطابق انہیں اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے گولیاں چلا کر قتل کر دیا تھا لیکن مولانا کے بیٹے حامد الحق نے اے آر وائے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں راولپنڈی میں ان کے گھر میں چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا۔

مولانا سمیع الحق دیوبند مکتبہ فکر کے بڑے علمائے دین میں شمار کیے جاتے تھے اور خود کو ’طالبان کا باپ‘ کہلانے میں فخر محسوس کرتے تھے۔

مولانا صاحب موجودہ حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے بہت قریب سمجھے جاتے تھے اور گذشتہ پانچ سالہ حکومت کے دوران پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت نے ان کے مدرسے کو 57 کروڑ روپے کی گرانٹ دی۔

تاحال کچھ بھی وثوق سے کہنا ممکن نہیں لیکن تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ گھر کے اندر چاقو کے واروں سے قتل کیا جانا اس تاثر کو ہوا دیتا ہے کہ یہ کسی اندر کے آدمی کا کام ہو سکتا ہے۔