عید الفطر پر پاکستانی سینما گھروں میں جلوہ گر ہونے والی 5 بہترین فلمیں

12:00 PM, 4 May, 2022

نیا دور
بہت خوشی کی بات ہے کہ شاید پاکستانی فلم انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس عید الفطر پر ایک آدھ نہیں بلکہ 5 پاکستانی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں ۔ ایک فلم پنجابی جبکہ 4 اردو ہیں۔ آئیں جانتے ہیں ان فلموں کا Brief Introduction یعنی مختصر تعارف۔

پردے میں رہنے دو

سب سے پہلے بات رومینٹک مووی ' پردے میں رہنے دو' کی۔ پاکستانی ٹاپ ایکٹریس ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان کی فلم ،، پردے میں رہنے دو عید پر ریلیز کی جانے والی تگڑی فلم ہے۔ اس کی کہانی ذرا سی نہیں بلکہ کافی حد تک مختلف ہے۔ فلم میں ہانیہ اور علی میاں بیوی ہوتے ہیں اور کئی سال گزر جانے کے باوجود ان دونوں کے ہاں اولاد نہیں ہوتی۔ اس پر ہانیہ علی کو ٹیسٹ کرانے کا کہتی ہیں اور علی بالکل روایتی شوہر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ہوجاتے ہیں ناراض۔خیر،، پردے میں رہنے دو کے ذریعے ہانیہ عامر کی تقریباً 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہو رہی ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، یاسر حسین، حسن رضا، منزہ عارف، سعدیہ فیصل، سیفی حسن اور نور الحسن وغیرہ شامل ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں وجاہت رؤف ہیں اور اس کی اسٹوری لکھی ہے محسن علی نے۔

چکر

چکر Combination ہے ایکشن ، Romance اور سسپنس کا۔ اس کی مین کاسٹ میں شامل ہیں نیلم منیر، احسن خان، یاسر نواز، جاوید شیخ، اور دانش نواز ۔ چکر میں نیلم منیر اور احسن خان ایک نئے روپ میں نظر آئیں گے۔ جبکہ اس میں Guest Appearance ہے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی۔ فلم میں نیلم منیر پر آئٹم سونگ پکچرائز کیا گیا ہے۔ اور تو اور اس میں نیلم کا ڈبل رول ہے۔ اصل میں چکر میں ایک قتل کا چکر چل رہا ہے۔ اور قتل ہونے والی نیلم منیر کی بہن ہوتی ہے۔ چکر کو لکھا ہے ظفر عمران نے اور اس کے پروڈیوسرز یاسر نواز اور ندا یاسر ہیں۔

گھبرانا نہیں ہے

کہا جا رہا ہے کہ اس عید پر ریلیز ہونے والی سب سے بڑی فلم ہے ' گھبرانا نہیں ہے '۔ اس فلم میں جلوے بکھیر رہی ہیں صبا قمر اور ان کے ساتھ ہیں زاہد احمد اور سید جبران ۔ صبا قمر کہتی ہیں کہ انہوں نے یہ فلم سائن کرنے سے پہلے اس کے اسکرپٹ پر ان کی 2 گھنٹے تک ڈائریکٹر ثاقب خان سے ملاقات ہوئی تھی۔ وہ خود اس کو سینما میں دیکھنے کے لیے اس قدر Excited ہیں تو بھلا لوگ کتنے پر جوش ہوں گے۔ صبا نے بتایا کہ اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جس کا کوئی بھائی نہیں اور اسے اس کے والد نے اسے بیٹے کی طرح پالا ہے۔ اور پھر آجاتا ہے Twist ۔ وہ شخص سوچنے لگ جاتا ہے کہ کاش اس کا کوئی بیٹا بھی ہوتا۔ یہ جذبات سے بھرپور فلم ہے ۔ اس کے تمام گانے ہی Situational ہیں یعنی زبردستی نہیں گھُسیڑے گئے۔

دم مستم

کمال کے اداکار عمران اشرف اور امر خان کی مووی دم مستم رومینٹک ، Emotional اور کامیڈی فلم ہے۔ یہ اسٹوری ہے عمران اشرف اور امر خان کی اچھوتی محبت کی۔ مگر اس پر اعتراض کیا ہے خواجہ سرا کمیونٹی نے ۔ اور اعتراض یہ ہے کہ اس کے ڈائیلاگز میں لفظ ،کھسرا، یوز کیا گیا ہے۔ ۔خیر اس کے ڈائریکٹر محمد احتشام الدین اور پروڈیوسر معروف اداکار عدنان صدیقی ہیں جبکہ اسے امر خان نے لکھا ہے۔

تیرے باجرے دی راکھی

اور آخر میں بات پنجابی فلم تیرے باجرے دی راکھی کی۔ اس فلم کے ساتھ سینئر رائٹر اور ڈائریکٹر سید نور کی لالی وڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ تیرے باجرے دی راکھی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی ڈیبیو فلم ہے۔ دیگر فنکاروں میں ، صائمہ نور، بابر علی، عبداللہ خان، اقصیٰ مختار، علی کرمانی، افتخار ٹھاکر، صائمہ سلیم، آغا ماجد اور سلیم البیلا شامل ہیں۔ سید نور کہتے ہیں یہ ایک مکمل فیملی فلم ہے۔
مزیدخبریں