جے یو آئی (ف) نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا متبادل آپشن پیش کردیا

جے یو آئی (ف) نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا متبادل آپشن پیش کردیا
جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کو وزیراعظم کے استعفیٰ کے متبادل آپشن پیش کردیا ہے،مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک بھر کی شاہراہوں کو بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔





ذرائع کے مطابق جے یو آئی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں تین ماہ میں نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے، اس کے لئے جے یو آئی بارہ ربیع الاول تک حکومت کے جواب کا انتظار کرے گی۔

ذرائع جے یو آئی (ف) کا کہنا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے بعد جے یوآئی احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کی حکمت عملی اختیار کرے گی اور مطالبات تسلیم نہ ہونے پر جے ملک بھر میں بڑی شاہراہوں کی بندش کی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

اس کے علاوہ جے یو آئی اپوزیشن جماعتوں سے تمام صوبائی اسمبلیوں،سینیٹ اورقومی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کے آپشن پر بھی مشاورت کرے گی۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔