Get Alerts

بجٹ 2022-23 | بجٹ کے بعد عمران خان کا دھرنا؟ | روسی تیل کے لیے کوئی معاہدہ نہیں، خط: ایلچی

بجٹ 2022-23 | بجٹ کے بعد عمران خان کا دھرنا؟ | روسی تیل کے لیے کوئی معاہدہ نہیں، خط: ایلچی

پی ڈی ایم والوں کے لانگ مارچ اور ان کی حکمت عملی ناکام رہی مگر جب اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے دور ہوئی تو انکو کامیابی ملی عمران خان کی بھی یہی حکمت عملی ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ انکی جانب جھکتی ہے تو وہ کامیاب ہوجائیں گے۔ بات گھوم کر اسٹیبلشمنٹ پر ہی آجاتی ہے، عوام انقلاب کیلئے تیار نہیں ہے، نجم سیٹھی



 



میرے خیال میں جنرل باجوہ کا موقف یہی ہے کہ ہم نیوٹرل رہیں گے۔ اگر ہم چاہتے تو عمران خان کے خلاف پہلے ہی دن تحریک عدم اعتماد لا کر ان کو فارغ کر دیتے۔ پانچ ماہ اسی لئے لگے کیونکہ فوج نے اس میں کوئی رول ادا نہیں کیا، نجم سیٹھی



 



حکومت چاہتی ہے کہ وہ ڈیڑھ سال اقتدار میں رہے۔ یہ شارٹ ٹرم غیر مقبولیت سے عمران خان کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے کیونکہ پاکستانی عوام ان کا چار سالہ اقتدار ابھی تک نہیں بھولے۔ میں سمجھتا ہوں جنرل باجوہ اب پرو یا ایٹنی سیاسی رول ادا نہیں کریں گے اگر کرتے ہیں تو پھر میں سمجھتا ہوں اس ملک کا کوئی حال نہیں ہے، نجم سیٹھی