نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے پر غور

سابق وزیراعظم کا علاج اگر بیرون ملک سے ہی ممکن ہوا تو اس پر سوچا جا سکتا ہے: جہانگیر ترین

تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج بیرون ملک سے ہی ممکن ہوا تو حکومت اس حوالے سے کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پاکستان سے علاج کروا لینا چاہئے کیوں کہ اب انہیں کارڈیک یونٹ بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ تاہم اگر ان کا علاج لندن سے ہی ممکن ہے تو اس پر سوچا جا سکتا ہے۔



جہانگیر ترین کا کہنا تھا، نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ حکومت نے نہیں، عدالت نے کرنا ہے۔ انہوں نے نوازشریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، بلاول بھٹو نے خود یہ کہا ہے کہ ان کا مقصد نواز شریف کی عیادت کرنا ہے اور کوئی سیاسی اتحاد تشکیل نہیں پانے جا رہا۔