عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کو تمہاری ضرورت ہے، اسد عمر

عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کو تمہاری ضرورت ہے، اسد عمر
واشنگٹن: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ان کے استعفے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، وہ وزارت سے علیحدہ نہیں ہو رہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب اسد عمر سے استعفے کے متعلق پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ’’ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پے دم نکلے‘‘

اسد عمر کہنا تھا کہ جب بھی وزیر اعظم کے بغیر بیرون ملک جاتا ہوں، افوہوں کا بازار گرم ہو جاتا ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کو تمھاری ضرورت ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پہلے آئی ایم ایف کی تجاویز پاکستان کی معیشت کے لیے بہتر نہیں تھیں، اس لیے اُس وقت تک معاہدہ نہیں کیا جب تک وہ ہمارے سامنے ایسی تجاویز نہ رکھے جو معیشت کی بہتری کے لیے ہوں،۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام جلد مکمل ہو جائے گا، آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے ہی بنیادی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں اور اگلا کام بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کا کرنا ہے، ہم پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں۔