Get Alerts

جھوٹی ٹویٹ کا سکرین شارٹ استعمال کر کے مریم نواز پر اسرائیلی ایجنٹ ہونے کے حکومتی الزامات

جھوٹی ٹویٹ کا سکرین شارٹ استعمال کر کے مریم نواز پر اسرائیلی ایجنٹ ہونے کے حکومتی الزامات
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر اسرائیلی ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے گزشتہ رات ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے ایک اسرائیلی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کا کلپ شئیر کیا تاہم بعد میں اسے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز نے اسرائیلی ٹی وی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا تاہم نور ڈاہری نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیا اور مریم نواز نے ان کے انٹرویو وہ کلپ اپنے فیس بک پہ شئیر کیا تھا۔ اس انٹرویو میں نور ڈاہری نے پاکستان اور اسرائیلی حکام کے پس پردہ ملاقاتوں کا انکشاف کیا تھا.۔ مریم نے فیس بک کا وہ کلپ اپنے ٹوئیٹر پر شئیر کیا جبکہ تحریک انصاف کے مطابق مریم نواز نے بھی وہی caption شئیر کیا۔

https://twitter.com/MadihaHaider6/status/1339306320109965312

اطلاعات کے مطابق مریم نے یہ ٹویٹ اس لئے ہٹائی کیونکہ انہیں بعد میں ادراک ہوا کہ نور ڈاہری نے اس انٹرویو میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف بھی کئی باتیں کیں۔ تحریک انصاف نے ان کی اس ٹویٹ کو جواز بنا کر الزامات لگائے کہ مریم نواز نے اسرائیلی چینل کو انٹرویو دیا اور ان پر اسرائیلی ایجنٹ ہونے کا ٹرینڈ چلایا گیا ساتھ ہی ساتھ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کی جانب سے ’نواز شریف اسرائیل کا یار‘ کا بھی ٹرینڈ چلایا جارہا ہے۔

https://web.facebook.com/dahri.noor/videos/4025247540827568/?sfnsn=scwspwa&_rdc=1&_rdr

تاہم ن لیگی ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ مریم نواز نے کوئی انٹرویو نہیں دیا بلکہ ان کے خلاف ایک جھوٹا پروپیگنڈا چلایا جارہا ہے اگر انہوں نے انٹرویو دیا ہوتا تو منظر عام پر ضرور آتا۔ حالانکہ نور ڈاہری نے حکومت پر الزام لگایا کہ ایک برطانوی حکومتی مشیر وزیر اعظم کی ایماء پر تل ابیب کے دورے پر گئے۔