Get Alerts

کوئٹہ: ملازمہ نے 3 سالہ بچے کو قتل کر کے واشنگ مشین میں ڈال دیا

کوئٹہ: ملازمہ نے 3 سالہ بچے کو قتل کر کے واشنگ مشین میں ڈال دیا

کوئٹہ میں 3 سالہ بچے سعد شاہ کو قتل کرنے کا واقعہ 12 ستمبر کو پیش آیا اور بچے کو گھر کی ملازمہ نے قتل کیا جس نے دورانِ تفتیش اعترافِ جرم بھی کیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہےکہ ملازمہ واقعے کے بعد کوئٹہ سے آبائی علاقے لہڑی فرار ہوگئی تھی جسے رشتے داروں کے ذریعے کوئٹہ بلوایا گیا تھا، ملزمہ کو لہڑی سے کوئٹہ آتے ہوئے کولپور سے حراست میں لیا گیا جسے جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔


 جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ  دورانِ تفتیش ملازمہ نے بیان میں کہا کہ مقتول بچہ  کمرے میں بیڈ پر بیٹھا ٹیبلٹ سے کھیل رہا تھا، بچے کے ہاتھ سے ٹیبلٹ چھینا تو وہ رونے لگا جس پر بچے کو خاموش کرانے کی بہت کوشش کی مگر وہ خاموش نہیں ہوا۔


ملازمہ نے کہا کہ بچے کو مارنے کاکوئی ارادہ نہیں تھا لیکن طیش میں اس کا گلا دب گیا جس سے بچہ ہلاک ہوگیا اور پھر اس کو واشنگ مشین میں سرف کے پانی میں ڈالا۔


ملازمہ کا کہنا تھا کہ واقعے کے روز میری بھانجی نذیرہ بھی ہمراہ تھی، ہم نےالماری سے کپڑے اور زیوارت نکال کر شاپر میں ڈالے اور فرار ہونے لگے توبچےکے رشتے داراورعلاقے کے لوگوں نے پیچھاکیا جس پر ہم شاپرپھینک کر فرار ہو گئے۔