دولہوں پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریاں

دولہوں پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریاں
محکمہ لوکل گورنمنٹ ذرائع کے مطابق نکاح کے موقع پر دس ہزار سے زائد حق مہر دینے والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ یہ ٹیکس نکاح خوان کی وساطت سے متعلقہ یونین کونسل وصول کرے گی۔


خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت نے شادی ہالز اور دلہا دلہن کے والدین پر ٹیکس عائد کیا تھا جس کے خلاف شہریوں نے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا تاہم اب حکومت نے دلہوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جس کی حتمی منظوری کے بعد دس ہزار سے زائد حق مہر دینے والے دلہوں پر ٹیکس کی ادائیگی لازم ہو گی۔ اس خبر پر شہریوں نے ملے جُلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دلہوں پر ٹیکس عائد کرنا کسی ظلم سے کم نہیں ہے۔ شادی اخراجات کی وجہ سے پہلے ہی دونوں خاندان پریشان ہوتے ہیں ایسے میں اب یہ نیا ٹیکس ناقابل قبول ہے۔