کرونا کی بگڑتی صورتحال،لاہور سمیت زیادہ کیسز والے اضلاع میں مکمل لاک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ

کرونا کی بگڑتی صورتحال،لاہور سمیت زیادہ کیسز والے اضلاع میں مکمل لاک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ
کورونا کی صورتحال سے متعلق کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا کے باعث بڑھتی ہوئی اموات کے پیش نظر اہم اقدامات کرتے ہوئے لاہور میں مکمل لاک کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے زیر صدارت ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں بارہ فیصد سے زائد کورونا کیسز والے اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاک ڈاؤن کے پیش نظر ریسٹورنٹس میں کھانے پر پابندی عائد جبکہ تمام ریسٹورانٹس شام چھ بجے بند کئے جائیں گے جبکہ میٹرو اور اورنج ٹرین بھی شامل چھ بجے بند کر دی جائیں گی۔شادی تقریبات پر پابندی آج سے ہی لاگو ہو گی۔ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی بند کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہر کے مزید38 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز سامنے آئی تھی، ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کو مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز ارسال کردی تھیں۔

لاہور کے علاقوں ڈی ایچ اے، جوہر ٹاؤن، ای ایم ای سوسائٹی ،مصطفیٰ ٹاﺅن ، علامہ اقبال ٹاؤن کے عمربلاک ،نرگس بلاک، بحریہ ٹاﺅن ،ٹیک سوسائٹی کنال روڈ کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کی تجویزدی گئی تھی۔